ایکنا نیوز- اب رمضان کا اختتام قریب آرہا ہے لہذا مزید رزق و روزی کے لیے اس مہینے سے زیادہ جدوجہد کی ضرورت ہے۔ شب قدر درپیش ہے نہ صرف دعا بلکہ زیادہ کاوش سے اگلے سال کے رزق اور مقدر کو بہترین بنا سکتے ہیں، بائیسویں دن ہم اس رحمت کے مہینے میں جنت کو مقدر بنانے کی درخواست کرتے ہیں۔
۲۲ رمضان کی دعا میں ہم پڑھتے ہیں: «بسم الله الرحمن الرحیم؛ اَللّهمَّ افتَح لی فیه ابوابَ فَضلکَ وَ اَنزل عَلَیّ فیه بَرَکاتکَ وَوَفّقنی فیه لموجبات مَرضاتک واسکنّی فیه بحبوحات جَنّاتکَ یا مجیبَ دَعوَه المضطَرّینَ؛
اے رب اس دن فضل و کرامت کے دروازے کھول دیں اور برکتوں کو نازل فرما اور اپنی رضا کے وسائل فراہم کرنے کی مجھے کامیابی دے اور جنت کے وسط میں میرا ٹھکانہ قرار دے، اے پریشان حالوں کی دعا سننے والے۔».
فضل و کرم الهی کے دروازے
جنپر فضل و رحمت کے دروازے کھول دیے جائے لوگوں میں صاحب فضیلت ہوں گے بعض بخشش و عنایت دنیا میں اور بعض آخرت میں دی جائے گی۔ عبادت کے مقابل دو چیزیں قرار پاتی ہیں، ایک نعمت الھی اور دوسری چیز گناہ، یعنی ممکن ہے کہ ہم خدا کے نعمتوں سے مالامال گناہوں میں ڈوبے ہو، ہماری عبادت خدا کی نعمتوں کے مقابل بہت ناچیز ہے اور ان گناہوں کا کفارہ نہیں بن سکتا، لہذا جو عنایت ہے خدا کے فضل کی وجہ سے ہے نہ عدل کی وجہ سے۔
فضل الھی لانے والے عوامل یہ چیزیں ہیں: ۱.ایمان ۲.تقوا ۳.دعا ۴.اطاعت.
فضل الهی سے محروم کرنے والے عوامل: ۱.امر الهی سے روگردانی ۲. پیمان الهی توڑنا، ۳. شیطانی وسوسے.
رمضان میں برکات الهی
پورے سال میں اس جیسا مہینہ نہیں اور خوشبخت ہے وہ جو اس مہینے کی قدر جانے اور اس ماہ کی برکات سمیٹ لیں، اس کے لیے صرف روزہ داری پر اکتفا نہیں کرنا چاہیے بلکہ گناہوں سے دوری اور خود سازی کی طرف بھرپور توجہ دینی چاہیے تاکہ روحانی نعمات کی روشنی ہماری طرف آسکے۔
رضایت الهی کے حصول میں کامیابی
جو اہم ترین چیز ہے وہ انسان کا مضبوط عزم و ارادہ ہے کہ خیر کی طرف قدم زن ہو،
سوره هود آیت ۸۸ میں زبان حضرت شعیب(ع) سے ہم پڑھتے ہیں جو اپنی قوم سے کہتا ہے: «إِنْ أُرِیدُ إِلاَّ الإِصْلاَحَ مَا اسْتَطَعْتُ وَمَا تَوْفِیقِی إِلاَّ بِاللّه؛ میرا کوئی ارادہ نہیں سوائے اس کے کہ تمھاری اصلاح کروں».
بهشت میں سکونت
رسول خدا (ص) فرماتے ہیں: تم چھ چیزیں میں میری مدد کروں میں تمھاری جنت کا ضامن ہوں: ۱. بات کرتے جھوٹ مت بولو ۲. امانت (مال یا کاموں میں) میں خیانت مت کرو ۳. وعدہ خلافی مت کرو ۴. شہوت پرستی مت کرو ۵. حرام چیزوں سے آنکھ بند کرلو ۶. ہاتھ اور زبان کو کنٹرول میں رکھو.
* کتاب «نجوای روزهداران» به قلم حجتالاسلام روحالله بیدرام سے اقتباس