بین الاقوامی نجوم مرکز: عید فطر اکثر ممالک میں ہفتے کو ہوگی

IQNA

بین الاقوامی نجوم مرکز: عید فطر اکثر ممالک میں ہفتے کو ہوگی

7:53 - April 18, 2023
خبر کا کوڈ: 3514142
ایکنا تھران: بین الاقوام نجوم مرکز کے مطابق اسلامی اور عرب ممالک میں جمعرات کو چاند کا دیکھنا مشکل ہے اور اکثر ممالک میں عید ہفتے کو ہوگی.

ایکنا نیوز- خبررساں ادارے الخلیج آنلاین کے مطابق بین الاقوامی نجوم مرکز کے مطابق جمعرات کو آنکھ اور ٹیلی اسکوپ سے دیکھنا مشکل ہے اور امکان ہے کہ اکثر ممالک میں عید الفطر ہفتے کو ہوگی۔

 

اس مرکز کے بیان میں کہا گیا ہے: جمعرات کو اکثر اسلامی ممالک ماسوائے مغربی آفریقا جو لیبیا سے شروع ہوتا ہے دیگر ممالک میں نظر آنا مشکل ہے۔

 

مذکور مرکز کے بیان میں کہا گیا ہے کہ نارمل ٹیلی اسکوپ سے چاند کا نظر آنا مشکل ہے اور اس کے لیے خاص موسمی ٹیلی اسکوپ جو جدید وسائل سے لیس ہو اس کی ضرورت ہوگی۔

 

هلال ماه شوال

 

مرکز کے بیان میں کہا گیا ہے کہ اکثر اسلامی اور عرب ممالک میں آنکھ سے تو دور ٹیلی اسکوپ سے چاند نہیں آئیگا اور یوں امید ہے کہ عید ہفتے کو منائی جائے گی۔/

 

4134750

نظرات بینندگان
captcha