ایکنا نیوز کے مطابق جمعہ کو تیونس کی وزارت ثقافت و آثار قدیمہ کی جانب سے نمایش کا افتتاح کیا گیا جس میں صدر قیس بن سعید اور دیگر اعلی حکام شریک تھے۔
دس روزہ بین الاقوامی نمایش میں 22 ممالک سے 323 مراکز اور ادارے شریک ہیں جہاں پانچ سو عنوانات پر مشتمل کتب موجود ہیں۔
سعودی وزارت امور اسلامی کے اسٹال پر نمایش میں آنے والے شرکا کو ملک فھد کمپلیکس کی جانب سے قرآن کریم کا تحفہ پیش کیا جاتا ہے۔
نمایش میں ۷۷ ترجمه قرآن، نابیناؤں کے لیے بریل قرآنی نسخہ، تفسیر آسان(التفسیر المیسر) حج وعمرہ ایپ اور تھری ڈی نمائش قابل ذکر ہے جو سعودی اسٹال پر موجود ہے جہاں آنے والوں کو تھری ڈی پر وی آر (VR))، کے ساتھ مسجد النبی کی زیارت کرائی جاتی ہے۔
اس اسٹال پر ہزاروں جلد قرآنی ترجمے جو مختلف زبانوں میں انجام شدہ ہیں آنے والوں کے دکھایا جاتا ہے۔/
4137058