ایکنا نیوز- ماہرین اور اہل علم عصر حاضر میں اسلامی معاشروں کی اصلاح کی کاوش کررہے ہیں اور اس حؤالے سے وہ آیات و روایات سے استفادے کی جستجو میں ہیں اور اس حوالے سے ڈاکٹر ماجد الغرباوی کا نام قابل ذکر ہے۔
انکی نظر میں بدترین صورتحال سب کو ان حالات کی وجوہات یا اسباب ڈھونڈنے کی دعوت دیتی ہیں شاید کچھ عوامل سامنے آجائے جو بعض وجوہات کی بنا پر اب تک واضح نہیں آسکے تھے۔
رواداری جو اسلام کے اہم ترین پیغامات میں واضح ہے اس کے باوجود دین اور مذہب کی من پسند تفسیر غیر اسلامی روش ہے۔
جو تشدد اور جنگ کی آگ بھڑکاتا ہے اور اسکے لیے قرآن کریم کو دلیل کے طور پر لاتا ہے وہ صرف چند مخصوص آیات کو سامنے لاکر امن و محبت کی فراوان آیات کو چھپا دیتے ہیں۔
انکی نگاہ میں اب مغربی مفکرین اس مسئلے کو سمجھ چکے ہیں اور وہ اس حوالے سے تحقیقات میں مصروف ہیں لہذا وہ اپنی کتاب میں رواداری کے مفہوم اور سیرت النبی(ص) کو اجاگر کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔
وہ بعض شدت پسندانہ مذہبی اپروج کو یوں بیان کرتے ہیں؛
۱) نجات یافتہ گروہ کی روایت
۲) اسلامی تحریکوں کا منشور
۳) تکفیری فریبکارانہ فتوے
ماجد الغرباوی کی نظر میں جڑیں جذباتی پن، کم فھمی اور ظاہر بینی میں پوشیدہ ہیں اور ان لوگوں نے ایسے طرز عمل سے اسلام اور مسلمان کو مشکلات سے دوچار کردیا ہے۔
اس طرح سے اسلام اور دہشت گردی ایکدوسرے سے جڑ گیے ہیں، اور وہ سید قطب کے افکار کے مطابق ان لوگوں کو اسلام سے گمراہ سمجھتے ہیں۔
وہ رواداری اور درگزر کو الھی رحمتوں میں شمار کرتے ہیں کہ قرآن شریف میں 550 بار اس کا ذکر کیا گیا ہے۔
غرباوی کی کتاب غرباوی احادیث اور آیات کے حوالے سے ایک غنی کتاب شمار کی جاسکتی ہے۔
* اسلامی تاریخ کے ماہر حسین روحانی صدر کی گفتگو سے اقتباس