ایکنا نیوز- نیوز ایجنسی الشروق کے مطابق وزیر قانون مصر عمر مروان، نے کہا کہ اسلامی تحقیقی مرکز کی جانب سے بغیر اجازت قرآن مجید چھاپنے والوں ے ساتھ قانونی طریقے سے نمٹا جائے گا۔
مصری وزیر قانون کے مطابق نو رکنی ٹیم تمام قرآنی امور کی نظارت پر مامور ہیں جو قرآن کی اشاعت کو قانون کے مطابق بنانے پر کام کرے گی۔
قانون کے مطابق مصر میں اشاعت قرآن سرکاری اجازت نامے کے بغیر جرم ہے اور ایسا کرنے والوں کو تین سے دس ہزار لیرہ جرمانہ کیا جاسکتا ہے۔
اس جرم کو مکرر کرنے پر پانچ سال قید کی سزا ہوسکتی ہے.
قرآن کریم میں جان بوجھ کر تحریف کرنے والوں کو ۱۰ سے ۲۰ هزار لیرہ جرمانہ کیا جاتا ہے اور مکرر کرنے پر عمر قید کی سزا ہوسکتی ہے۔/
4139275