کتاب «جنرل قاسم سلیمانی؛ داعش کو مٹانے والا» ملایشیا میں شایع

IQNA

انگریزی زبان میں؛

کتاب «جنرل قاسم سلیمانی؛ داعش کو مٹانے والا» ملایشیا میں شایع

9:06 - May 25, 2023
خبر کا کوڈ: 3514370
ایکنا تھران: سردار شهید حاجی قاسم سلیمانی کی زندگی پر مبنی کتاب «جنرل قاسم سلیمانی؛ وہ سالک جس نے داعش کا قصہ تمام کیا» انگریزی زبان کے ساتھ شایع کی گیی ہے۔

ایکنا نیوز- ادارہ ثقافت و تعلقات اسلامی کے مطابق قاسم سلیمانی کی زندگی پر مبنی کتاب «جنرل قاسم سلیمانی؛ وہ سالک جس نے داعش کا قصہ تمام کیا» »  (General Qasem Soleimani, The Wayfarer who ended ISIS)  نامی کتاب (The Other Press)  پبلشرز جو  آئی بی ٹی پبلیکشن  (Islamic Book Trust)  سے وابستہ ہے ملایشیا میں شایع ہوچکی ہے۔

اس کتاب کو عمران عبدالرحمان، الفیان حمزه اور موسی کاظم نے تألیف کی ہے اور اس کی تمھید انڈونیشیا کے عالم دین زھیر مسراوی نے لکھی ہے جب کہ کتاب میں بارہ چپٹر اور ایک مقدمہ ہے۔

 

تمھید کتاب میں شھید سلیمانی کے وصیت نامے کو زھیر مسراوی کے مقدمے کے ساتھ «انقلاب، عشق قاسم سلیمانی» کے عنوان سے لکھا گیا ہے. زهیر مسراوی مقدمے میں اس عظیم کمانڈر کی قربانیوں اور خدمات کو اسلامی دنیا کے لیے عظیم قرار دیتے ہیں اور اس اس نکتے پر اشارہ کرتے ہیں کہ «عشق خدا کی وجہ سے حاجی قاسم عاشقانہ جہاد کرتے نہ کہ نام و نمود کے لیے، اس نے عشق کے راستے کا انتخاب کیا جس کی منزل خدا ہے جس پر گامزن بندہ سال الی اللہ ہے۔.»

 

کتاب کے پہلے حصے میں شهید سلیمانی کی زندگی کو داستانوں اور روایتوں کی شکل میں پیش کی گیی ہے۔

کتاب کے دوسرے حصے میں پیدایش سے شھادت تک کے حالات کو بیان کیا گیا ہے۔

کتاب کے تیسرے حصے میں مسئله زهد، سیر وسلوک، سردار سلیمانی کی شجاعت و ولولے پر بات ہوئی ہے اور لکھا ہے کہ انسان کسطرح سے زھد و سلوک کے ساتھ شجاعت اختیار کرلیتا ہے۔/

 

4143114

نظرات بینندگان
captcha