الازھر نے فرنچ لیگ میں اسلامو فوبیا کی مخالفت کرنے والے کھلاڑی کی حمایت کردی

IQNA

الازھر نے فرنچ لیگ میں اسلامو فوبیا کی مخالفت کرنے والے کھلاڑی کی حمایت کردی

9:11 - May 25, 2023
خبر کا کوڈ: 3514371
ایکنا تھران: الازهر کی نگران تنظیم نے مسلمان کھلاڑی«مصطفی محمد» جو فرنچ لیگ کی نانٹ کی حمایت کردی ۔

ایکنا نیوز- الشروق نیوز کے مطابق نانٹ ٹیم کے کھلاڑی نے " ٹولوز" ٹیم کے مقابل میچ میں ہمجنس پرستی والے لوگو کے شرٹ کو پہننے سے انکار کیا۔

مذکورہ ٹیم نے مصطفی احمد کو اس اقدام پر جرمانہ کیا، جب کہ الازھر نے اس کھلاڑی کے اقدام کی حمایت کی ہے جب کہ نانٹ ٹیم نے مصطفی پر جرمانے کی مخالفت کی ہے۔

 

الازھر نے مذکورہ کھلاڑی پر جرمانے کی مذمت کرتے ہوئے یورپ سے آزادی اظھار پر عمل کا مطالبہ کیا ہے کیونکہ اس کھلاڑی نے اپنے عقیدے پر عمل کی آزادی کا اظھار کیا ہے۔

 

الازھر نگران تنظیم نے کہا ہے کہ اسپورٹس میں ایسے غیرانسانی اور غیراخلاقی چیزوں کو شامل کرنا قابل مذمت ہے اور ایک اسٹیڈیم سے ایسے افکار کی ترویج قابل افسوس ہے۔

الازھر نے بیان میں بقائے باہمی اور احترام آدمیت پر تاکید کرتے ہویے مذہبی عقیدے پر آزادی کو بنیادی قانون قرار دیا۔/

 

4142996

نظرات بینندگان
captcha