پاکستانی ناشروں نے اشاعت قرآن پر ٹیکس معاف کرنے کی درخواست کردی

IQNA

پاکستانی ناشروں نے اشاعت قرآن پر ٹیکس معاف کرنے کی درخواست کردی

20:27 - May 29, 2023
خبر کا کوڈ: 3514389
ایکنا تھران: بڑھتی مہنگائی اور ٹیکسوں میں اضافے کی وجہ سے پبشلروں نے قرآن کی اشاعت پر ٹیکس معاف کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ایکنا نیوز- خبررساں ادارے  The Intrenational News، کے مطابق ناشروں کی انجمن(QPAP)

نے (FBR) سے درخواست کی ہے کہ اشاعتی مشنریوں اور کاغذ کی درآمدی امور میں سہولتیں فراہم کریں۔

انجمن ناشران قرآن پاکستان کے ڈائریکٹر قدرت الله، نے چند دیگر عہدہ داروں کے ساتھ پریس کانفرنس میں کہا کہ معیاری اشاعت کے لیے جدید مشنریوں اور معیاری کاغذ کی ضرورت ہے۔

 

انہوں نے ایف بی آر سے درخؤاست کی ہے کہ ٹیکس امور اور آسان قرضوں کی ادائیگی کے حوالے سے ناشروں کو سہولت دی جائے۔

مذکورہ انجمن کے مطابق معیاری کاغذ کی درآمد میں مشکلات کی وجہ سے معیاری قرآن کی اشاعت میں مسائل درپیش ہیں۔

 

فیڈرل انکم ٹیکس ادارہ(FBR)  جو اس سے پہلے(CBR)  کے عنوان سے کام کرتا تھا مختلف امور میں ٹیکسز لاگو کرنے  پر مامور ادارہ ہے جو پاکستانی امور میں ٹیکسز جمع کرکے درآمد کو حکومت کے لیے اکٹھا کرتا ہے۔

 

قابل ذکر ہے کہ ملک میں اس وقت ۸ قرآنی ناشر کام کررہے ہیں۔/

 

4143794

نظرات بینندگان
captcha