لبنان و مقبوضہ فلسطینی سرحدوں پر کشیدگی

IQNA

لبنان و مقبوضہ فلسطینی سرحدوں پر کشیدگی

13:27 - May 31, 2023
خبر کا کوڈ: 3514398
ایکنا تھران: جنوبی لبنان کے علاقے کفرشوبا اور شمالی مقبوضہ فلسیطنی علاقوں میں ایک نہری کنال کے مسئلے پر حالات کشیدہ ہیں۔

ایکنا نیوز- اناطولیہ نیوز کے مطابق کفر شوبا میں لبنانی باشندوں کا اسرائیلی فورسز سے ایک نہر کی کھدائی پر آمنا سامنا ہوا اور انکو یہاں پر نہر کھودنے سے روک دیا۔

 

رپورٹ کے مطابق کفرشوبا کے باشندوں نے اسرائیل اہلکاروں کو جو بلڈوزروں کے ہمراہ آئے تھے اور جنگی ٹینک بھی انکے ہمراہ تھے انکے مقابلے کھڑے ہوگیے۔

 

صیہونی فورسز برکتہ النقار کے ساتھ  ۲۰۰ متر نہر کھودائی کرنا چاہتی تھی۔

 

 کفر شوبا کے علاقے میں لوگوں کی مزاحمت کے بعد اسرائیلی فورسز بلڈوزروں اور ٹینکوں کے ہمراہ پسپائی پر مجبور ہوگیے۔

اس واقعے کے بعد علاقے کی صورتحال کشیدہ ہوگیی کیونکہ لبنانی اور اسرائیلی فورسز الرٹ ہوگیے اور جنگی آرایش کے ساتھ سرحدوں پر جمع ہوگیے تھے تاہم اقوام متحدہ کی فورسز کی مداخلت کے بعد حالات بہتر ہوئے۔

 

اب تک اس واقعے پر اسرائیلی یا لبنانی فورسز کی جانب سے رسمی طور پر کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

 

قابل ذکر ہے کہ تقریبا روزانہ اسرائیل کی جانب سے لبنانی سرحدوں کی خلاف ورزی کی جاتی ہے اور اس حؤالے سے کئی بار انہوں نے اقوام متحدہ سے شکایت کی ہے بالخصوص اکثر اسرائیل جنوبی لبنان کے پہاڑوں سے شام کی جانب راکٹ باری کی جاتی ہے۔/

 

4144821

نظرات بینندگان
captcha