سعودی عرب کورونا سے قبل حج کے درپے

IQNA

سعودی عرب کورونا سے قبل حج کے درپے

9:21 - June 03, 2023
خبر کا کوڈ: 3514412
ایکنا تھران: سعودی حکام کے مطابق اس سال کورونا سے قبل کی تعداد کے برابر حجاج کی آمد متوقع ہے۔

ایکنا نیوز- روزنامه الشرق الاوسط کے مطابق سعودی عرب کے سیکریٹری حج و عمر عبدالفتاح مشاط نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں اس سال کورونا سے قبل تعداد میں حجاج کی آمد متوقع ہے۔

 

انکا کہنا تھا کہ حج کے لیے تمام تیاریاں مکمل ہیں اور تمام مسائل سے نمٹنے کے لیے ایمرجنسی سسٹم موجود ہے۔

 

امور حرمین شریفین کے نمایندے کے مطابق مکہ و مدینہ میں اس سال عظیم ترین پیمانے پر حجاج کی سہولیات کے لیے خدمات فراہم کی جارہی ہیں۔

 

عبدالرحمن السدیس کا کہنا تھا: ویژن 2030 کے مطابق تیاریوں کی کاوش کی گیی ہے۔

 

 

السدیس نے سرکاری اور رضاکارانہ سطح پر ان کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا: کوشش کی جارہی ہے کہ حرمیں میں دنیا کے عظیم ترین رضاکارانہ خدمات کو ایکٹو کیا جایے  اور ہمیں جوانوں کے عزم پر ایمان ہے۔

 

انکا کہنا تھا کہ زائرین کی خدمت کے لیے تمام امور اور مقامات پر تیاریاں مکمل ہیں اور مسجد الحرام اور مسجد النبی میں 185 پروگرامز اجرا  کے لیے آمادہ ہیں۔

 

السدیس نے امور حرمین شریفین کی خدمات پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت حرمیں مجموعی طور پر چودہ ہزار خدمات گار فعال ہیں۔/

 

4145384

 

نظرات بینندگان
captcha