پاکستان میں تیسری اسلامی آرٹ فیسٹیول

IQNA

ایران کی شرکت کے ساتھ؛

پاکستان میں تیسری اسلامی آرٹ فیسٹیول

9:45 - June 04, 2023
خبر کا کوڈ: 3514416
تیسری بین الاقوامی آرٹ فیسٹیول الحمرا آرٹ کونسل اور کراچی آرٹ کونسل کے تعاون سے منعقد کی جارہی ہے

ایکنا نیوز کے مطابق ادارہ ثقافت و تعلقات اسلامی کے تعاون سے اسلامی آرٹ فاونڈیشن کے عرفان قریشی کی ترکی سے واپسی پر دورہ خانہ فرھنگ ایران لاہور میں خانہ فرھنگ کے سربراہ سے ملقات میں اس موضوع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 

یونیسکو کے اٹھتالیسویں جنرل اجلاس سال 2019 میں اٹھارہ نومبر کو " اسلامی آرٹ ڈے" منانے کی منظوری دی گیی جس کا مقصد اسلامی آرٹ کی ترویج اور تعارف بتایا جاتا ہے۔

پہلی بار سال 2021 کو خانہ فرھنگ ایران لاہور نے الحمرا آرٹس کونسل، ترکی کی یونس امرہ آرٹ کونسل اور پاکستانی آرٹ کونسل کے تعاون سے اس دن اسلامی آرٹ نمایش منعقد کی گیی تھی۔

 

سال اول کو اس فیسٹیول میں گھریلو دستکاریوں کے علاوہ مقررین نے اسلامی آرٹ پر لیکچرز بھی دیے۔

اگلے سال کو مذکورہ فیسٹیول بڑے پیمانے پر منعقد کی گیی جسمیں ایران اور ترکی کے اہل ہنر کو دعوت دی گیی اور الحمر میں خصوصی سیمینار اور ورکشاپ منعقد ہویے۔

 

اس سال مذکورہ فیسٹیول پندرہ سے اٹھارہ نومبر تک منعقد ہوگی جسمیں عراق، ترکی اور ایران سے معروف اہل فن شریک ہوں گے۔

 

پاکستان آرٹ کونسل کے عرفان قریشی، جو ترکی سے واپس آئے ہیں انکا کہنا تھا کہ اس سال ارسیکا کے تعاون سے زیادہ اہل فن کو دعوت شرکت دی جارہی ہے۔

 

خانہ فرھنگ ایران کے جعفر روناس، نے اس فیسٹیول پر خوشی کا اظھار کرتے ہوئے کہا: اس نمایش سے اسلامی آرٹ کی ترویج اور نسل نو کو منتقلی میں مدد ملے گی۔

 

تیسری بین الاقوامی آرٹ نمایش میں ایران، ترکی، عراق، الجزایر، مصر، سعوی عرب اور مراکش کے اہل ہنر کی شرکت متوقع ہے۔/

 

4145607

 

نظرات بینندگان
captcha