ایکنا نیوز- ردنا ویب سائٹ کے مطابق شیخ الازھر نے سفارش کی ہے کہ اس ادارے کے تعاون سے مقبوضہ علاقوں میں ایک اسلامی مرکز قایم کیا جائے۔
شیخ احمد الطیب نے تاکید کی ہے کہ الازھر فلسطینوں پر مظالم کا اجاگر کرتا رہے گا اور فلسطنی کاز کی حمایت جاری رہے گی۔
شیخ احمد الطیب کا کہنا تھا: الازهر دنیا بھر میں امت مسلمہ کی بیداری کے لیے کام کرے گا یہانتک کہ خدا کی نصرت سے تمام غاصبانہ اقدامات کا خاتمہ ہوں۔
احمد الطیب کا کہنا تھا کہ ادارہ الازهر فلسطینیوں طلبا و طالبات کو اسکالرشپ کی حمایت کرے گا تاکہ وہ مختلف شعبوں میں تعلیم جاری رکھ سکیں۔
شیخ اعظم الازهرنے فلسطینی کاز کے حوالے سے بعض اسلامی اور عربی ممالک کی مذمت کی اور اس مسئلے کو افسوسنا قرار دیا۔/
4145872