استنبول کی مسجد خرقه شریف کی حکایت+ ویڈیو

IQNA

استنبول کی مسجد خرقه شریف کی حکایت+ ویڈیو

8:31 - June 26, 2023
خبر کا کوڈ: 3514522
ایکنا (استنبول) مسجد خرقه شریف استنبول میں ایک عبا موجود ہے جسکو رسول اکرم(ص) سے منسوب بتایا جاتا ہے، کہا جاتا ہے کہ اس عبا کو اویس قرنی نے رسول گرامی کو ہدیہ کیا تھا۔

ایکنا نیوز کے مطابق استنبول کی ایک اہم مسجد کی ویڈیو وائرل ہوئی ہے جو عثمانی دور کی یادگار خوبصورت اور سرسبز مسجد ہے۔

 

مسجد خرقه شریف رقبے کے لحاظ سے گرچہ ایک چھوٹی مسجد ہے جو عثمانی دور کی کلاسیکل تعمیر کا نمونہ کہا جاسکتا ہے، اس مسجد میں یورپی دور سے متاثر ہونے کی علامت بھی موجود ہے، اس مسجد کو سلطان عبدالمجید اول کے حکم پر تعمیر کی گیی ہے اور کیونکہ اس نے مغرب سے تعلیم حاصل کی تھی لہذا اس مسجد کی تعمیر میں مغربی رنگ بھی نمایاں ہے۔

اسنبتول کے یورپی حصے میں واقع مسجد خرقه شریف الفاتح  کے علاقے میں قائم ہے جو مسجد سلطان محمد الفاتح کے بالمقابل واقع ہے۔

اس مسجد میں موجود ایک عبا جس کو رسول گرامی اسلام (ص) سے منسوب بتایا جاتا ہے سال ۱۵۱۶ کو استنبول میں لایا گیا اور کافی عرصے تک یہ ایک عثمانی بادشاہ کے ہاں محفوظ رہے۔

 

کہا جاتا ہے کہ یہ عبا وہی ہے جو رسول خدا نے تاکید کی کہ اس کو اویس قرنی کے پیرکاروں کو دیا جائے، اویس قرنی آئے تھے مگر رسول اکرم سے ملاقات نہ ہوسکی تھی۔

 

مسجد کے صحن میں دو مینار واقع ہے اور انکے دونوں اطراف میں آیات درج شدہ ہیں، مسجد نسبتا چھوٹی مسجد ہے اور چاروں اطراف میں دیواریں چھوٹی ہیں۔

مسجد میں عبا کے علاوہ عصر رسول اکرم کی کئی یادگار چیزیں موجود ہیں جنمیں غلاف کعبہ اور بعض دیگر وسائل موجود ہیں۔

اس مسجد کو رمضان المبارک میں دن بھر کھلا رکھا جاتا ہے جہاں تمام وقت لوگ خرقہ شریف کی زیارت ہوتی ہے۔

کہا جاتا ہے کہ ہر سال دس لاکھ سے زاید لوگ ترکی اور دیگر ممالک سے اس مسجد میں زیارت کے لیے آتے ہیں۔

ذیل کی ویڈیو میں رسول گرامی اسلام  (ص) سے منسوب خرقه شریف کو دیکھ سکتے ہیں:

 

ویڈیو کا کوڈ

 

4148329

نظرات بینندگان
captcha