ایکنا نیوز- حجت الاسلام والمسلمین مرتضی ترابی سال 1341 هجری شمسی کو مشرقی ترکی کے علاقے «یاسی قایا» میں ایک مذہبی گھرانے میں پیدا ہوئے. سال 1350 کو وہ اپنے گھروالوں کے ساتھ شهر نجف اشرف آئے اور مدرسے میں داخلہ لیا. انہوں نے یہاں عربی ادبیات کی تعلیم حاصل کی اور سال 1354 شهر مقدس قم میں چلے گیے. یہاں بنیادی تعلیمات کے بعد فقه و اصول و فلسفه میں اساتذہ کے پاس کسب فیصض کیا۔
اس کے بعدہ وہ کتابوں کے خصوصی ترجمے کے شعبے سے متصل ہوئے اور عربی و فارسی سے استنبولی ترکی میں مصروف ہوئے اور حدیث، فقہ اور عقاید کی کتابوں کا ترجمہ شروع کیا۔
سال 1383 تا 1388 میں انہوں نے قرآن کریم کا ترجمه ترکی زبان میں کیا۔ اس ترجمے خاص بات یہ ہے کہ انہوں نے تمام ترجموں اور متون میں سے ان معانی کا انتخاب کیا ہے جو تعلیمات و روایات اهل بیت(ع) سے لی گیی ہیں. ترابی نے اپنے ترجمے میں مختلف تفاسیر جیسے تفسیر صافی، تفسیر شبر و تفاسیر کاملی اورمجمعالبیان سے استفادہ کیا۔ انہوں نے تشریح کے شعبے میں بھی تعلیمات ائمه اطهار(ع) سے استفادہ کیا ہے.
اس ترجمے کی خاص بات اس ترجمے کے ہمراہ کتاب بعنوان«قرآن اهل بیت(ع) کے رو سے» لکھی جسمیں انہوں نے اهل بیت(ع) اور قرآن، قرآن پڑھنے اور پڑھانے، آداب تلاوت، قرآنی معجزے، نزول و جمعآوری قرآن، کامل و جامع قرآن اور تحریف سے دوری پر روشنی ڈالی ہے۔
اس کتاب میں احادیث اهل بیت(ع) اور قرآن کی جمع آوری پر مواد موجود ہے.
مذکورہ ترجمہ حجتالاسلام و المسلمین مرتضی ترابی اور ادبی فاونڈیشن ترجمان وحی کے تعاون سے انجام دیا گیا ہے اور سال 2009 میں استبول شھر کے کوثر فاونڈیشن میں شایع کیا گیا ہے۔/