سوئیڈن تجزیاتی مرکز: قرآن سوزی کے بعد ہمارا امیج خراب ہوا ہے

IQNA

سوئیڈن تجزیاتی مرکز: قرآن سوزی کے بعد ہمارا امیج خراب ہوا ہے

4:04 - August 01, 2023
خبر کا کوڈ: 3514705
ایکنا سوئیڈن: تجزیاتی مرکز کے مطابق قرآن سوزی نے سوئیڈن کے چہرے کو مخدوش کردیا ہے.

ایکنا نیوز کے مطابق سوئیڈن کے اطلاع رسانی مرکز کا کہنا تھا کہ سوئیڈن کی انٹلی جنس سروسز کی رپورٹ میں تصدیق کی گیی ہے کہ اسلامی دنیا میں قرآن سوزی کے بعد شدید اعتراضات کی وجہ سے صورتحال بدتر ہوئی ہے تاہم دوسرے نقصانات بھی پہنچے ہیں۔

 

سوئیڈن کی وزارت داخلہ کے مطابق عالمی سطح پر سوئیڈن کا امیج خراب ہوا ہے اور قرآن سوزی کی حمایت کی وجہ سے ممکن ہے کہ سوئیڈن کو بائیکاٹ کا سامنا کرنا پڑے اور اس سے انکے اوپر منفی اثرات ظاہر ہوسکتے ہیں۔

 

 

سوئیڈن کی داخلی انٹیلی جنس کا ادارہ ساپو (SÄPO) نے تصدیق کی ہے کہ ملک کے کردار مقام کو اس واقعے نے متاثر کیا ہے۔

 

واقعے سے سوئیڈن کا مثبت کردار اب ایک تخریبی صورت میں بدل چکا ہے یوں ظاہر ہوا ہے کہ سوئیڈن کی حکومت مسلمانوں پر حملوں کی حامی ہے اور ہمارے ادارے مسلم بچوں کو والدین سے الگ کررہے ہیں۔

 ساپو مرکز کے مطابق تمام خطرات متوقع ہیں اور ملک میں دہشت گردی کا خطرہ بڑھ چکا ہے

 

ادارہ انسداد دہشت گردی کے ڈپٹی سوزانا ٹرورنینگ، مکا سوئیڈن ریڈیو چینل سے گفتگو میں کہنا تھا: ہم ایک خطرناک صورتحال کا سامنا کررہے ہیں اور اسکا نتیجہ حملہ یا دہشت گردی ہوسکتی ہے۔

 

یورپی یونین کے نمایندے جوزپ بورل نے بھی بدھ کو ڈنمارک اور سوئیڈن میں قرآن سوزی کی مذمت کرتے ہوئے کہا تھا: چند شدت پسندوں کی من مانی سے بقایے باہمی اور امن کو خطرہ پہنچا سکتی ہے۔/ 

 

4159185

 

نظرات بینندگان
captcha