بیت المقدس المقدس کی تاریخ فلسطینیوں کے حق میں

IQNA

بیت المقدس المقدس کی تاریخ فلسطینیوں کے حق میں

14:18 - August 02, 2023
خبر کا کوڈ: 3514713
ایکنا فسلطین: مشرقی بیت المقدس میں ایک تاریخی کتابخانے سے خطی نسخہ برآمد ہوا ہے جس کی تاریخ اسرائیل کی پیدائش سے بہت قبل کی ہے۔

ایکنا نیوز- خبررساں ادارے « timesofmalta»، کے مطابق مشرقی بیت المقدس کی لایبریری میں کتاب دریافت ہوئی ہے جو اسرائیل کے قیام سے سینکڑوں سال پرانی فلسطینی تاریخ پر مبنی ہے۔

فلسطینی ماہر «رامی سلامه» نے «خالدی» کتابخانے میں اس نسخے پر کام کررہا ہے۔

کتابوں کی مرمت کے ماہر اٹالین دانشور مختلف آلات کے ساتھ باریک بینی سے اس کتاب کی عربی پر کام کررہا ہے جسمیں فقہ، نجوم اور رسول اکرم سمیت قرآن کی تاریخ درج ہے۔

سلامه گذشتہ ڈھائی سال سے 1200 صفحات پر چوبیس خطی نسخوں پر کام کرچکا ہے جو فلسطینی تاریخ پر مبنی ہے۔

مذکورہ نسخے تین سو سال پرانے عثمانی دور سے متعلق ہیں۔

اس کتابخانے میں اکثر کتابیں فارسی، جرمن اور فرنچ زبانوں میں ہیں جنمیں اہم موضوعات تحریر ہیں۔

 مذکورہ لائبریری مسجد الاقصی کے نزدیک ایک شھر کے قریب موجود ہے جو فلسطینی قاضی «راغب الخالدی» کی کاوش سے سال 1900 کو قایم کی گیی ہے۔

 

«خادر سلامه»، جو لایبریرین ہیں انکا کہنا تھا: ہماری کتابوں میں قدیم فلسطین کی سماجی اور ثقافتی تاریخ جو بیت المقدس سے متعلق ہے موجود ہے۔

انکا کہنا تھا کہ مذکورہ کتابخانہ اسرائیل کے قیام سے قبل سال 1948 سے پہلے کی ہے اور بعد میں وہاں سے 750 هزار کے انخلا کی تاریخ ہے اور اس سے پہلے بھی یہ سرزمین خالی نہ تھی۔

 

فسلطین گھرانے اور مشرقی بیت المقدس میں دیگر ادارے  اس وقت سے جب اسرائیل نے چھ روزہ جنگ میں ان علاقوں پر قبضہ جمایا ، متعدد بار یہاں سے نکلنے پر مجبور ہوئے اور انکی جگہ آباد کاروں کو لایا گیا۔/

نظرات بینندگان
captcha