ایکنا نیوز- خبررساں ادارے الامہ پریس کے مطابق انڈین حکومت نے کشمیریوں کی کافی تعداد میں جنمیں صحافی بھی شامل ہیں انکے پاسپورٹ کو معطل کردیا ہے۔
بہت سے کشمیری لوگ جو یہاں زندگی گزارتے ہیں انکا میڈل ایسٹ سے گفتگو میں کہا تھا کہ گذشتہ دس روز انکو کافی ای میلز ملے ہیں جن میں انکو کہا گیا ہے کہ انکے پاسپورٹ کو معطل کردیا گیا ہے۔
دوسری جانب سرینگر میں قانون کی خصوصی شق کے مطابق انکے پاسپورٹ کو سیکورٹی مسائل کے بنا پر معطل کرنے کا دعوی کیا جارہا ہے۔
میڈل ایسٹ کی رپورٹ میں لکھا ہے: کم از کم دس یونیورسٹی طلبا اور صحافیوں کے پاسپورٹ کو گذشتہ دو ہفتوں میں کینسل کرنے کی اطلاعات ہیں اور امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ ستر سے نوے لوگوں کے پاسپورٹ منسوخ ہوسکتے ہیں۔
سرینگر شھر میں پاسپورٹ امور کے افیسر دیویندر سنگھ نے ایک چینل سے گفتگو میں کہا: درجنوں افراد کے پاسپورٹ معطل ہوچکے ہیں تاہم اس کی تفصیلات موجود نہیں۔
انکا کہنا تھا: بعض افراد سے رابطہ ہوچکا ہے کہ وہ ڈکومنٹس پہنچا دیں دوسری صورت میں اس کے سنگین نتایج انہیں بگھتنا ہوگا۔/
http://shabestan.ir/detail/News/1281993