چہلم امام حسین کے دوران زائرین کو مفت عراقی سیم کارڈ کی سہولت

IQNA

چہلم امام حسین کے دوران زائرین کو مفت عراقی سیم کارڈ کی سہولت

4:13 - August 11, 2023
خبر کا کوڈ: 3514756
ایکنا بغداد: عراقی وزیر اطلاعات کے مطابق چہلم کے ایام میں زائرین کو مفت سیم کارڈ دیا جائے گا جسمیں کال اور نیٹ فری ہوگا۔

ایکنا نیوز- میڈل ایسٹ نیوز کے مطابق ھیام الیاسری نے پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا: عراقی حکام کی جانب سے اربعین کی تیاریاں جاری ہیں اور ایک مشترکہ کمانڈ سنٹر تشکیل دیا گیا ہے۔

 

انکا کہنا تھا بارڈر سے زیارات کی راستوں تک سہولیات فراہم کی جارہی ہیں اور اسی طرح انٹرنیٹ ریٹ میں کمی اور فری سروسز کا حکم دیا گیا ہے۔

الیاسری کا کہنا تھا: نیٹ قیمت میں کمی اور لوکل کے ساتھ انٹرنیشنل کالز فری دینے کا بھی اہتمام کیا جارہا ہے۔

 

وزیر انفارمیشن کا کہنا تھا کہ مذکورہ سیم کارڈ سعودی عرب، کویت، ایران یا لبنان سے داخل ہونے والے زایرین کے لیے ہیں۔

 

انکا کہنا تھا: سپر سیل کمپنی کی جانب سے فری انٹرنیٹ سروسز حرم کاظمین کے اطراف میں دیا جائے گا اور کربلا و نجف میں بھی فری نیٹ کے لیے کوششیں جاری ہیں۔/

 

4161241

نظرات بینندگان
captcha