تنزانیہ کی عظیم تاریخی مسجد پر نظر+ فلم و تصویر

IQNA

تنزانیہ کی عظیم تاریخی مسجد پر نظر+ فلم و تصویر

6:49 - August 14, 2023
خبر کا کوڈ: 3514773
ایکنا تنزانیہ: عظیم مسجد کیلوا (Great Mosque of Kilwa) دسویں صدی کی تعمیر کردہ مسجد ہے تاہم گیارہویں اور بارہویں صدی کو مزید اس پر کام کیا گیا۔

ایکنا نیوز کے مطابق افریقہ کی سواحیلی زبان بولنے والوں کی یہ پہلی مسجد ہے جس میں کوئی صحن موجود نہیں۔

 

مسجد کیلوا مشرقی افریقہ کی ساحلی علاقے میں واقع ہے اور نام سے معلوم ہوتا ہے کہ اس علاقے کی یہ سب سے بڑی مسجد شمار کی جاتی ہے۔

 

سنگ مرجانی سے دیواروں کی تعمیر ہوئی ہے جب کہ تزئین و آرایش میں مختلف دیگر مواد استعمال کیا گیا ہے۔

 

ایک گنبد والے کمرے الگ سے موجود ہے جو اس وقت کے حاکم کی عبادت کے لیے مخصوص تھا تاہم فنڈ کی اس وقت کمی کی وجہ سے پتھروں کا استعمال کرنے پر مجبور ہوئے، تاریخی روایات کے مطابق مسجد حکومت ابوالمواهب الحسن بن سلیمان کے دور میں گرگئی تھی۔

 

مذکورہ مسجد ایک ڈھلوان والی جگہ پر تعمیر کی گیی ہے جو قبلے کے رخ پر تعمیر شدہ ہے۔

 

مسجد کی دیوار سے سکوں سے لبریز ایک مٹکا ملا اور ایک لوح سے معلوم ہوا کہ مسجد کے منار کو 1269 میں بنایا گیا ہے۔

 

کہا جاتا ہے کہ مستطیل والی دیواروں کی تعمیر ۱۱۳۱ تا ۱۱۷۰ کے دوران کی گیی ہیں۔

 

سال ۲۰۰۵ و ۲۰۰۹، میں ایک پروجیکٹ ( Zamani Project) جو جنوبی افریقہ کی جانب سے شروع کی گیی اس کے تحت کیلوا پر کام کیا گیا ۔/

 

ویڈیو کا کوڈ
.
 

 

 

 

 

 

4162094

نظرات بینندگان
captcha