دنیا بھر میں اشاعت قرآن کے لیے دبئی اسلامی بینک کی کاوش

IQNA

دنیا بھر میں اشاعت قرآن کے لیے دبئی اسلامی بینک کی کاوش

17:43 - August 22, 2023
خبر کا کوڈ: 3514818
ایکنا امارات: دبئی اسلامی بینک نے انجمن دارالبر کے لیے 550 ہزار درہم امداد دی ہے تاکہ دنیا بھر میں قرآن تقسیم ہوسکے۔

ایکنا نیوز- خبررساں ادارے البیان کے مطابق دبئی اسلامی بینک نے قرآء اور حفاظ کی حوصلہ افزائی کے لیے اقدام انجام دیا ہے۔

انجمن دارالبر کے ڈائریکٹر محمد سهیل المهیری نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا: دبئی اسلامی بینک نے اہم اسٹریٹیجک قدم اٹھایا ہے جو ایک انسان دوستانہ کام شمار ہوتا ہے۔

 

مذکورہ بینک جو چوالیس سال سے کام کررہی ہے مختلف فلاحی کاموں میں پیش پیش رہی ہے اور اسی طرح قرآنی امور کے علاوہ مسجد وغیرہ کے کاموں میں بھی سرگرم ہے۔

 

المهیری نے انجمن دارالبر کی سرگرمیوں کے حوالے سے کہا: انجمن نے ضرورت مندوں کی مدد کے لیے امارات اور دیگر ممالک میں کافی کاوشیں کی ہیں۔

 

انکا کہنا تھا: مذکورہ اقدامات اسلامی تعلیمات کی بناء پر نیکو کاری اور اچھے سرگرمیوں کو فروغ دیا جاتا ہے اور اسمیں اہم کام انجمن کی جانب سے قرآن کریم کی تقسیم اور مختلف ممالک میں اسلامی مراکز اور مساجد کی تعمیر و مرمت شامل ہے۔/

 

4163893

نظرات بینندگان
captcha