ایکنا نیوز- خبررساں ادارے الزمان کے مطابق عراق کے دارالحکومت میں عراق کی انجمن خطاط کے تعاون سے قرآنی نمایش کا اہتمام کیا جارہا ہے۔
پہلی بار عراق میں ایک خطاطی نمایش کا اہتمام کیا جارہا ہے جسمیں تیس عراقی آرٹسٹ شریک ہوں گے۔
عراق آرٹ گیلری کے ڈائریکٹر علی عوید کا کہنا تھا: ہمارا ادارہ نمایش کی تیاری کرچکا ہے اور مذکورہ آرٹسٹوں سے رابطہ ہوچکا ہے، قرآنی نمائش وزارت ثقافت کے آرٹ گیلری میں ہوگی۔
فیس بک پیچ پر انکا کہنا تھا: مذکورہ قرآنی نمایش کا مقصد قرآنی خطاط کا تعارف ہے اور اسی طرح اس نمایش میں اسلامی فن خطاطی کو متعارف کرانا ہے۔/
4164396