ایکنا نیوز- خبررساں ادارے برناما کے مطابق ملایشیاء کے تیرسٹھویں بین الاقوامی قرآنی مقابلے (MTHQA) کوالالمپور کے عالمی تجارتی مرکز (WTCKL) میں اختتام پذیر ہوگیے جہاں اختتامی تقریب میں ملایشیاء کے اعلی حکام موجود تھے ۔
نتایئج کے اعلان کے مطابق حسن قرآت مقابلوں میں ملایشیاء کے قاری محمد قیم نزار 96۔94 نمبرز کے ساتھ پہلی پوزیشن کے حقدار قرار دیے گیے۔
حسن قرات میں ایران کے علی رضا بیژنی نے ۹۳,۳۰ کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی اور برونائی کے قاری محمد ذو الحافظ آوانگ تنگاه نے ۹۰.۳۸ کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔
خؤاتین قرآنی مقابلوں میں مراکش کی ساره بالمامون نے ۹۳,۰۵ مارکس کے ساتھ مقام اول حاصل کیا اور انکے بعد انڈونیشیاء کی طالبہ روضه سفیان نور نے (۹۲.۲۱ ) اور فلپائن کی صباحه باتو سالک نے (۹۱.۵۰) نے بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی ہیں.
حفظ مقابلوں میں گینہ کے حافظ عمرہ تورہ نے ۹۸,۶۳ نمبر لیکر پہلی پوزیشن حاصل کی اور انکے بعد یمن کے حافظ مأمون احمد نے ۹۷.۳۸ نمبر کے ساتھ دوسری اور چاڈ کے حافظ علی عطیه نے ۹۷.۰۷ کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔
خؤاتین حفظ مقابلوں میں الجزایر کی تیبانی شیما انفال نے ۹۶,۳۲ نمبر لیکر پہلی پوزیشن لی اور انکے بعد سینیگال کی حافظہ ندی سینابو نجوم (۹۵.۲۵ ) اور اور موریتانیہ کی حافظہ سیدی المختار خدیجیتو (۹۴.۱۹ ) لیکر دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی ہیں۔
بصارت سے محروم افراد کے مقابلوں میں ملایشیاء کے قاری محمد قیم نے گفتگو میں کہا کہ سولہ سال تک بریل خط کے ساتھ قرآن کی پریکٹس کا ثمر ہے کہ وہ آج پوزیشن لینے میں کامیاب ہوئے اور وہ خدا کا شکر گذار ہے۔/
4164934