قرآن، علمی معجزوں کی کتاب!

IQNA

قرآن کیا ہے؟/ 26

قرآن، علمی معجزوں کی کتاب!

4:52 - August 28, 2023
خبر کا کوڈ: 3514848
ایکنا تھران: اسرار سے پردہ اٹھانا ایک پرکشش امر ہے اور آج چودہ سال کے بعد تحقیقات سے معلوم ہوتا ہے کہ قرآن نے اس چیز کو اس وقت کہا تھا۔

ایکنا نیوز- علمی معجزہ قرآن میں آج ثابت شدہ ہے اور متعدد آیات میں ان معجزوں کی طرف اشارہ ہوا ہے جو اس وقت معلوم نہ تھا مگر آج علم کی پیشرفت کے بعد ثابت ہوا ہے۔

 

قرآن ایسی کتاب ہے کہ وقت کے گزرنے کے ساتھ اس کی تازگی میں کمی نہیں آتی بلکہ علم کی پیشرفت کے ساتھ اس کے حقایق روشن تر ہوتے جارہے ہیں ، اس حوالے سے چند انکشافات پر اشارہ کیا جاتا ہے:

 

  1. بارش کے زریعے سے زمین کا تیار ہونا

«فَلْيَنْظُرِ الْإِنْسَانُ إِلَى طَعَامِهِ أَنَّا صَبَبْنَا الْمَاءَ صَبًّا ثُمَّ شَقَقْنَا الْأَرْضَ شَقًّا فَأَنْبَتْنَا فِيهَا حَبًّا وَعِنَبًا وَقَضْبًا ؛ انسان کو اپن خوراک کی طرف (اور اسکی خلقت) دیکھنا چاہیے!  ہم نے آسمان سے زمین پر وافر مقدار میں پانی اتارا، پھر زمین کو شگافتہ کیا اور اس میں دانے اگائے اور انگور و سبزے وغیرہ»(عبس: 24 الی 28)

اس آیت میں قرآن میں کے علمی معجزے کی طرف اشارہ ہوا ہے کہ بارش رحمت ہوتی ہے اور پھر زمین میں سوراخ ہوتا ہے تو وہ زراعت کے لیے تیار ہوتی ہے یہ عمل آج تک جاری ہے۔

  1. جڑی بوٹیوں اور پودوں کا زوج

«وَهُوَ الَّذِي مَدَّ الْأَرْضَ وَجَعَلَ فِيهَا رَوَاسِيَ وَأَنْهَارًا  وَمِنْ كُلِّ الثَّمَرَاتِ جَعَلَ فِيهَا زَوْجَيْنِ اثْنَيْنِ  يُغْشِي اللَّيْلَ النَّهَارَ إِنَّ فِي ذَلِكَ لَآيَاتٍ لِقَوْمٍ يَتَفَكَّرُونَ ؛  اس نے زمین کو پھیلایا اور اس میں پہاڑ اور دریا بنائے اور اس میں تمام پھلوں کو جوڑے کی شکل میں بنایا؛ (پرده سیاه) شب کو دن پر پھیلایا؛ اس میں اہل فکر کے لیے نشانیاں ہیں!» (رعد:3)

عبارت « وَمِنْ كُلِّ الثَّمَرَاتِ جَعَلَ فِيهَا زَوْجَيْنِ اثْنَيْنِ» سے ثابت ہوتا ہے کہ فروٹ زندہ مخلوق ہیں  جو جوڑے کی شکل میں نطفہ رکھتے ہیں اور رابطے سے بار آور ہوتے ہیں۔

پودوں کے ماہر سوئیڈش دانشور لینه، نے 18 ویں صدی میں (1079-1178 شمسی)میں دریافت کیا کہ پودوں میں بھی جوڑے ہوتے ہیں اور وہ حیوانوں کی طرف نر و مادہ رکھتے ہیں اور نطفہ کے ساتھ بار آور ہوتے ہیں، اس مسئلے کو قرآن سے چودہ سو سال قبل بیان کیا ہے۔/

نظرات بینندگان
captcha