زیارت اربعین؛ عالمی تبدیلی کا پیش خیمہ

IQNA

برطانوی محقق:

زیارت اربعین؛ عالمی تبدیلی کا پیش خیمہ

5:24 - September 09, 2023
خبر کا کوڈ: 3514915
ایکنا لندن: برطانوی محقق کا خیال ہے کہ اگر دنیا بھر میں عاشقان امام حسین(ع) متحد ہوجائے تو دنیا میں تبدیلی لاسکتے ہیں اور اربعین اس کا مقدمہ ہوگا۔

ایکنا نیوز- اس سال اربعین کا پروگرام بہت پرجوش انداز میں منایا گیا اور اس پروگرام کو ماہرین ایک اہم سیاسی اور سوشل انمول واقعہ قرار دیتے ہیں۔

ایک برطانوی ریسرچر کا کہنا تھا کہ اگر امام حسین(ع) کے پیروکار دنیا میں ایکدوسرے کا ہاتھ بٹائے تو دنیا میں تبدیلی آئے گی۔

ربکا مسٹڑٹون نے ایکنا نیوز سے  اربعین میں لاکھوں کے اجتماع بارے گفتگو میں کہا: ہرسال نجف سے کربلا تک مقدس واک صدام کے سقوط سے شروع ہوا ہے اور دنیا بھر سے لوگ خاندان رسالت سے اظھار محبت کے لیے یہاں آتے ہیں اور یہ پروگرام دنیا میں چھا رہا ہے اور بہت اثرانداز بھی ہوتا ہے۔

 

انہوں نے اربعین انسانی تاریخ کے عظیم ترین اجتماع کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا: تمام مسائل جیسے دہشت گردی، فاشیزم، امپریالیسم اور ظلم کے خلاف اربعین ایک احتجاج ہے۔

 

اربیعن مسلمانوں کو کیا سکھاتا ہے کے جواب میں انکا کہنا تھا کہ تمام لوگ خالصانہ انداز میں اظھار عقیدت کررہے ہیں اور کسی کے خلوص میں شک نہیں، چھوٹے بڑے تمام لوگ قربانی کا مظاہرہ کررہے ہیں اور اگر اس کو منظم انداز میں آگے بڑھایا جائے تو دنیا میں عالمی سطح پر تبدیل ی رونما ہوگی۔/

 

4166678

نظرات بینندگان
captcha