مغربی کنارے میں بین الاقوامی کتب نمائش

IQNA

مغربی کنارے میں بین الاقوامی کتب نمائش

16:35 - September 09, 2023
خبر کا کوڈ: 3514917
ایکنا فلسطین: مختلف پبلشروں کے تعاون اور شرکت سے بین الاقوامی کتب نمایش رام اللہ میں منعقد کی گیی۔

ایکنا نیوز- خبررساں ادارے العالم نیوز کے مطابق بین الاقوامی کتب نمایش میں ساٹھ ہزار کتابیں موجود ہیں جب کہ نمایش میں 350 ناشر اور پبلشرز شریک ہیں

مذکورہ نمایش دس روز تک جاری رہے گی جہان تازہ ترین فلسطینی کتب کے علاوہ دیگر عربی ممالک کی کتابیں مختلف مؤضوعات پر شامل ہیں۔

مذکورہ کتب نمائش روکنے کے لیے غاصب رژیم نے کافی کوشش کی جس میں ویزا روکنے اور آمد میں رکاوٹ ڈالنے کے اقدامات قابل ذکر ہیں۔

 

فلسطینی وزیر ثقافت عاطف ابوسیف کا العالم نیوز سے کہنا تھا: «ہم نے باہر سے۳۰۰ لوگوں کو شرکت کی دعوت دی تھی تاہم غاصب رژیم نے کافی لوگوں کو روکا اور غزہ سے بھی لوگوں کو آنے سے روکا گیا تاہم اس کے باوجود بین الاقوامی کتب نمایش کامیابی سے منعقد کی گیی۔/

 

4167511

نظرات بینندگان
captcha