ایکنا نیوز کی رپورٹ کے مطابق حکومت کی وزارت صحت اور مساجد کمیٹٰی کے تعاون سے پروگرام بنایا گیا ہے اور اس میں کوشش کی جارہی ہے کہ جوان نسل کو اسموکنگ سے دور رکھا جائے۔
اس پروجیکٹ کے تحت مسجد کے اندر کسی قسم کی تمباکو نوشی کی اجازت نہ ہوگی اور خلاف ورزی پر جرمانہ عاید کیا جائے گا۔
تمباکو نوشی سے پاک مساجد پروجیکٹ 848 مساجد میں لاگو کردیا گیا ہے اور توقع ہے کہ اگلے سال تک تمام مساجد میں یہ نافذ ہوگا۔
پروگرام کے منتتظمین کا ارادہ ہے کہ ان پروگراموں کے علاوہ اگلے پروگرام کو " تمباکو نوشی سے پاک خاندان" کا اجرا کی جائے گا تاکہ مسجد سے مسلمان والدین اس موضوع کو جان کر مساجد میں عملی کرسکے تاکہ فری اسموکنگ ایک سالم معاشرہ اور ملک کا قیام عملی بنایا جاسکے۔
تھائی حکومت کے مطابق ملک میں 2028 مساجد مختلف شھروں میں موجود ہے۔/