ایکنا نیوز- خبررساں ادارے دوت الخیلج کے مطابق فرانس کے اسٹار فٹبالر پل پوگبا نے ایک میڈیا سے گفتگو میں اسلامی لانے اور اس کے اثرات کا ذکر کیا۔
پوگبا نے " الجزیرہ جنریشن اسپورٹس" سے گفتگو میں اسلام کے اثرات پر گفتگو کرتے ہوئے کہا، فٹبال سے اور اسکے ظالم فین سے سائیڈ لانے بارے ان دنوں سوچ رہا ہوں۔
فرنچ اسٹار کا کہنا تھا: ایک بار میں نے نماز ادا کی تو گویا میرا دل پانی پانی ہوا اور مجھے محسوس ہوا کہ میں نے گویا خود کا پالیا ہے اور میں نے خود سے کہا پس یہی میرا دین ہے اور اس کے بعد مختلف نشتوں کے بعد مسلمان دوستوں کی مدد سے اسلام قبول کیا۔
پوگبا نے کہا کہ انکے مسلمان دوستوں کے اخلاق نے انہیں شدید متاثر کیا اور انکو روحانیت سے آگاہ کیا۔
انکا کہنا تھا : جب خدا کی اطاعت و عبادت کرتا ہوں تو ہمیشہ کامیاب ہوں، اسلام سے قبل میری زندگی صرف فٹبال سے وابستہ تھی مگر اب بہت تبدیل ہوگیا ہوں۔
انکا کہنا تھا: اہم ترین تبدیلی میری زندگی میں اسلامی شخصیت کی ایجاد ہے، صبر کرنا یعنی کوئی مشکل آئے تو صبر کیسے کریں۔
پوگبا کا کہنا تھا: پیسہ انسان کو تبدیل کردیتا ہے اور ممکن ہے خاندان تباہ کرے ، کبھی خود سے کہتا ہوں: زیادہ پیسہ نہیں چاہئے یا فٹبال چھوڑونگا چاہتا ہوں ایک عام انسان بن کر رہوں اور عام زندگی گزاروں، ان لوگوں کے ساتھ جو مجھے چاہتا ہے نہ میرے گیم یا پیسے کو۔ بعض أوقات مشکلات پیش آتی ہیں مگر خدا مدد کرتا ہے تاکہ ان نادرست خیالات پر قابو پالوں۔/
4169061