ایکنا نیوز- خبررساں ادارے «القاهرة ۲۴» نیوز کے مطابق مذکور جشن اور تقریب اسلامی الازھر مرکز اور مقامی قرآنی مدرسہ «أهل القرآن» جو اداره اوقاف استان سے وابستہ ہے انکے تعاون سے منعقد کی گئی۔
جشن اور تقریب اطلسا شھر کے «الرحاب» اسٹیڈیم میں منعقد ہوئی جسمیں 350 طلبا اور طالبات جنہوں نے حفظ مکمل کرچکی ہیں شریک تھیں۔
اس پروگرام میں مزید 693 قرآنی طلبا جو نصف یا مختلف پاروں کو حفظ کرچکے ہیں وہ بھی موجود تھے۔
اس قرآنی جشن تقریب میں بڑی تعداد میں حفاظ کرام کے علاوہ مقامی لوگ، میڈیا پرسنز، علما کرام اور دیگر طبقوں سے تعلق رکھنے والے افراد شریک تھے۔/
.
۔
4169180
..