ایکنا نیوز- خبررساں ادارے الخلیج نیوز کے مطابق دبئی کے حکام پانی کے اندر ایک مسجد بنانے پر کام کررہے ہیں جس پر 55 ملین درہم لاگت آئے گی۔
منتشر شدہ تصاویر کے مطابق اس مسجد کے ساتھ کافی شاپ بھی ہوگا جو پانی کے اوپر ہوگا تاہم مسجد سمندر کے زیریں حصے میں تعمیر ہوگی۔
اس مسجد کو خاص مواد سے تعمیر کی جائے گی جو تین منزلہ ہوگی جسمیں ایک نماز خانہ موجود ہے جہاں پچاس سے پچھتر نمازیوں کی گنجایش ہوگی اور اسکے ساتھ ایک وضو خانہ بھی ہوگا۔
مسجد کے پروگرام کا اعلان ہوا جس میں بتایا گیا ہے کہ ادارہ أمور اسلامی اور فلاح و بہبود مذہبی سیاحتی پروگرام کی توسیع کے حوالے سے اس پر کام کررہا ہے۔
مذکورہ ادارے کے ترجمان احمد المنصوری کے مطابق اس مسجد پر کام جلد شروع ہوگا تاہم اس کی جگہ کی تعین نہیں کیا گیا ہے۔
المنصوری کے مطابق مسجد ساحل کے نزدیک ہوگا اور پل کے توسط سے نمازی مسجد کے اندر جاسکتے ہیں۔
انکا کہنا تھا کہ مسجد میں تمام نمازی جاسکتے ہیں تاہم اس کے لئے خاص لباس پہننا ضروری ہوگا.
انکا کہنا تھا کہ مخصوص لباس سادہ اور روایتی ہوگا جس سے نماز ادا ہوسکتی ہے۔/
4170358