آغاز امامت حضرت ولی‌عصر(عج)

IQNA

آغاز امامت حضرت ولی‌عصر(عج)

4:19 - September 26, 2023
خبر کا کوڈ: 3515011
ایکنا تھران: اصفہان یونیورسٹٰی کے علمی بورڈ کے رکن نے امام مھدی عج کو انسانیت کا نجات دہندہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ بلاتفریق سب سے متعلق ہے۔

ایکنا نیوز- امام عصر(عج) کا مخالفین سے سخت سلوک کی باتوں نے کئی سوالات اٹھائے ہیں جس سے ایک غلط سوچ پروان چڑھی ہے اس حؤالے سے ایکنا نیوز نے اصفہان یونیورسٹی کے علمی بورڑ کے رکن مھدی گنجور سے گفتگو کی ہے جو حاضر خدمت ہے:

 

ایکنا ـ اسلامی حکومت کی تشکیل میں رسالت حضرت مهدی(عج)  بارے کیا خیال ہے؟

قرآن اور سنت پر درست توجہ سے جو الھی پیشواوں کی سیرت کو پیش کرتی ہے اور جنمیں آخری زمانے کے حقائق پر گفتگو کی گیی ہے اس کے مطابق امام مهدی(عج)، نہ صرف مسلمانوں بلکہ تمام انسانوں کے لیے نجات دہندہ ہے اور روایات میں ہے کہ : «السَّلاَمُ عَلَى مَهْدِيِّ الْأُمَمِ»

 

اور عدالت صرف مسلمانوں سے متعلق نہیں بلکہ تمام انسانوں کے شامل حال ہے اور وہ رحمت و بخشش پروردگار کے آئینہ دار ہے جس کو ہم یوں خطاب کرتے ہیں:

: «السَّلامُ عَلَيْكَ أَيُّهَا الرَّحْمَةُ الْوَاسِعَةُ» اور بغیر شک رحمت الھی سب کو گھیر لے گی.

وہ زندگی میں بھار لانے والا ہے اور پوری طاقت کے ساتھ ظؒم و نا انصافی کے خلاف کھڑا ہوگا جس طرح سے رسول گرامی اسلام اور ائمہ اطھار کی سیرت رہی ہے

انکا کہنا تھا کہ  امام عصر(عج) اھل کتاب سے خوش رفتاری کے ساتھ پیش آئیں گے اور اس کی تاکید وہ اپنے پیروکاوں کو بھی کرتے ہیں۔

 

ایکنا ـ دیگر اقوام سے رویے بارے مھدویت کلچر کیا کہتا ہے.؟

 

حضرت مهدی(عج) کی عالمی حکومت کے حؤالے سے کہا جاتا ہے کہ وہ عدالت و انصاف سے دنیا کو بھر دے گی اور وہ تمام لوگوں کے ساتھ عدل و انصاف سے پیش ائیں گے اور اسلام بھی اقلیتوں کے حقوق پر بہت تاکید کرتا ہے اور وہ تمام انسانوں سے بلا تفریق رنگ و نسل و مذہب کے احترام اور انصاف کے ساتھ رویہ رکھیں گے۔

 

قرآن مجید بھی واضح انداز میں دیگر مذاہب کے حقوق بارے کہتا ہے : « خدا نے تھمیں دوسروں کے ساتھ نیکی اور داد رسی ان سے جنہوں نے دین کے معاملے میں تم سے جنگ نہ کی اور تمھیں سرزمین سے باہر نہ نکالا منع نہیں کرتا، خدا داد رسی کرنے والوں کو دوست رکھتا ہے۔.» (ممتحنه، ۸)

قرآنی احکام کے مطابق اسلام تمام مذاہب کے لیے فطری زندگی کا حق قبول کرتا ہے اور انکے حقوق کو تسلیم کرتا ہے صرف اس شرط پر کہ وہ مسلمانوں کے لیے خطرہ اور رکاوٹ نہ بنیں اور انکے خلاف کسی جنگ و سازش کا حصہ نہ بنیں ۔/

 

4170886

 

نظرات بینندگان
captcha