ایکنا نیوز- خبررساں ادارے رشیا الیوم نیوز کے مطابق امریکی محقق نے شھد کی مکی بارے سورہ نحل کی تصویر کشی کو شاندار مجعزہ قرار دیا ہے۔
مک کی اورٹن دس سالوں سے کیلفورنیا میں شھد کی مکی پر کام کررہا ہے انہوں نے انسٹاگرام پیج پر ایک ویڈیو کلیپ وائرل کی ہے جسمیں وہ قران کے ساتھ ظاہر ہوا ہے۔
اورٹن نے اس ویڈیو میں کہا ہے: میں نے سنا ہے کہ قرآن کریم میں شھد کی مکی بارے آیات موجود ہیں لہذا میں نے اس پر تحقیق کی اور اس کو ڈھونڈا، سورہ نحل میں اس مکھی کے احترام پر تاکید ہے اور اس کو مارنے سے منع کیا گیا ہے۔
انکا کہنا تھا: تین چیزوں نے مجھے حیرت میں ڈال دیا، پہلی چیز قرآن کریم شھد بارے کہتا ہے کہ ارشاد باری تعالی ہے کہ : «يَخْرُجُ مِنْ بُطُونِهَا شَرَابٌ مُخْتَلِفٌ أَلْوَانُهُ فِيهِ شِفَاءٌ لِلنَّاسِ ۗ إِنَّ فِي ذَٰلِكَ لَآيَةً لِقَوْمٍ يَتَفَكَّرُونَ» (اور پھر انکے اندر سے، میٹھی شربت مختلف رنگوں میں باہر لاتے ہیں جسمیں شفا ہے، اس میں اہل فکر کے لیے سوچنے کی بات ہے۔).
انکا کہنا تھا: شھد مختلف رنگوں میں موجود ہے اور آپ جانتے ہیں کہ شھد ایک جادو نما دوا ہے۔
امریکی محقق کا کہنا تھا: دوسرا موضوع یہ ہے کہ شھد کی مکھی کی زندگی کو ایک نمونہ قرار دیا گیا ہے گویا خدا کہتا ہے کہ شھد کی مکھی کی تقلید کرو اور اس کی طرح محنت کرو اور قربانی دو اور تمھارا چتھا تمھارا گھر ہے اور گویا کوئی کام چھوٹا کام نہیں، یہ خوبصورت منظر کشی ہے۔
اورٹن کا کہنا تھا: تیسری چیز جو حیرت انگیز ہے وہ قرآن عربی زبان میں ہے اور یہاں پر شھد کی مکھی کے سارے کام کی تعریف کے لیے مونث کا صیغہ استعمال ہوا ہے۔
اسکا کہنا تھا: جب قران لکھا گیا اس وقت کوئی علم نہ تھا، نر مکھی یا مادہ مکھی، جب قرآن ایسی تعریف پیش کرتا ہے پس قرآن کا پیغام یہ ہے کہ آپ کسی مذہب سے ہو قرآن ایک الھام بخش کتاب ہے اور شھد مکھی بارے مطالعہ بھی دلچسپ امر ہے۔/
4171210