ایکنا نیوز- ایرانی کلچر سنٹر کے مطابق تنزانیہ میں جشن میلاد النبی (ص) ایک اہم ایونٹ شمار ہوتا ہے اور اس دن پر عام تعطیل ہوتا ہے۔
ہر سال یہاں کے مسلمان بے صبری سے اس دن کا انتظار کرتے ہیں تاکہ جشن میلاد منائیں اور اس دن پورے ملک میں جوش و خروش سے تقریبات منعقد کی جاتی ہیں اور اہم شخصیات کے ساتھ جشن منایا جاتا ہے۔
بارہ ربیع الأول کو جشن کے دن صبح سویرے ہی سے مرد و خواتین نئے لباس زیب تن کرکے جشن اور ریلیوں میں شریک ہوتے ہیں۔
تنزانیہ میں جشن خواتین اور مردوں کے الگ سے منائے جاتے ہیں اور اس دن نعت خوانی کے علاوہ رسول گرامی (ص) کی سیرت پر علما روشنی ڈالتے ہیں۔
تنزانیہ میں اسلامی ادارے جشن مناتے ہیں جہاں مسلمانوں کے علاوہ عیسائی شخصیات بھی شریک ہوتی ہیں اس دن شادیاں بھی کی جاتی ہیں تاکہ اس مبارک دن سے جوڑوں کی زندگی کا آغاز ہوسکے۔
تنزانیہ میں شیعہ ، اسماعیلی وغیرہ بھی رہتے ہیں اور تنزانیہ کے شیعہ خوجہ بھی ایک ہفتے تک جشن مناتے ہیں اور اس دن ان میں سے بہت سے لوگ شکرانے کے طور پر روزہ رکھتے ہیں۔/
4172833