معیشت و اخلاق کا ربط

IQNA

اسلام میں خمس / 2

معیشت و اخلاق کا ربط

5:58 - October 17, 2023
خبر کا کوڈ: 3515120
ایکنا تھران: اسلام کو اعزاز ہے کہ اس میں اخلاق اور اقتصاد پیوستہ ہے جیسے سیاست اور دین مخلوط ہے اسلام میں اخلاقی، اجتماعی اور سیاسی امور پر کافی توجہ دی گیی ہے۔

اسلامی نظام زندگی میں  پیشواوں اور عوام میں صلوات و درود کا رابطہ ہے لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے نبی پر درود بھیجے۔

: «یا ایّها الّذین آمنوا صلّوا علیه و سلّموا تسلیماً»( احزاب، ۵۶) و

رسول کو بھی حکم دیا جاتا ہے کہ زکات دینے والوں پر درود بھیجو:

: «خُذ من اموالهم صدقة و صَلِ‌ّ علیهم»( توبه، ۱۰۳)

اسلام میں بعض ایام کو عید کا نام دیا گیا ہے جسمیں خوشی اور مبارکبادی کے علاوہ محروموں کی رسیدگی اور گوشت وغیرہ دینے اور کھانے کھلانے کی تاکید کی گیی ہے، اسلام میں کھانے پینے تک کے احکام موجود ہیں اس میں جملہ «كلوا» یعنی کھانے کے ساتھ  کہا جاتا ہے: «كلوا...و لاتسرفوا»( اعراف، ۳۱) کھاو مگر فضول خرچی مت کرو۔

 ایک اور جگہ فرمایا گیا ہے: «كلوا... و اشكروا»( بقره، ۱۷۲) کھانے پر خدا کا شکر کرو۔

 ایک اور جگہ فرمایا گیا ہے: «كلوا.... و لاتطغوا فیه»( طه، ۸۱) کھاو مگر طاقت لیکر بغاوت مت کرو۔

 ایک اور مقام پر کہا گیا ہے: «كلوا... و آتوا حقّه»( انعام، ۱۴۱) کھاو اور اسکا حق ادا کرو.

یہانتک کہ جب شھد کی مکھی پر الھام کی بات ہوتی ہے کہ اس سے کہا جاتا ہے کہ پھول کا رس چوس لو، تو کہا جاتا ہے کہ شھد بناو، یعنی اسلام میں صرف کھانا پینا اور سونا نہیں بلکہ کھانے پینے کے ساتھ نیک کام انجام دینے اور بغاوت و نافرمانی سے دور رہنے کی تاکید بھی ہوتی ہے، کس مکتب میں ایسی جامعیت ہے۔

بھرحال اسلام میں خمس و زکات کی بات ہوتی ہے تاہم آپ دیکھتے ہیں کہ خمس کا سسٹم دنیا کے ٹیکس یا مالی سسٹم سے مختلف ہے جو انسانی سوچ تک محدود نہیں اسلام میں تمام پہلووں پر توجہ دی جاتی ہے۔

 

 کن چیزوں سے سے خمس و زكات لیا جاتا ہے؟

 کس قدر مال ہو تو خمس و زكات اس سے لیا جاتا ہے؟

 کیسے لیا اور کسطرح سے خرچ کیا جاتا ہے؟

 مال کا محاسبہ کس سے ہوتا ہے، لینے یا دینے والے سے؟

دینے والے کس جذبے سے ادا کریں اور لینے والے میں کیا خصوصیات ہونی چاہیے؟

کیسے لوگوں کو خمس و زکات کی طرف مائل کریں؟

  • کتاب «خمس»، بقلم محسن قرائتی سے اقتباس شدہ
ٹیگس: اسلام ، خمس ، زکات
نظرات بینندگان
captcha