ایکنا نیوز سے گفتگو میں حزب اللہ کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری شیخ نعیم قاسم نے مسئلہ فلسطین کو مسلمانوں کی وحدت کی علامت قرار دیتے ہوئے کہا کہ صھیونی رژیم عالم اسلام کا مشترکہ دشمن ہے اور اس کے مقابل وحدت لازم ہے۔
انکا کہنا تھا: اس دشمن سے مقابلے کے لیے اسکی شکست اب ضروری ہے اس کے سوا کوئی راستہ نہیں۔
شیخ نعیم قاسم نے نارملائزیشن میں ٹھراو اور تعلقات میں رکاوٹ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: لوگ عربی ممالک اور اسلامی ممالک میں اس رژیم سے تعلقات کے مخالف ہیں کیونکہ مزاحمت حق کو دیکھتی ہے اور اس سے علاقائی سطح پر وسیع اثرات ظاہر ہوں گے۔
حزب اللہ کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری نے مزید کہا: مسئلہ فلسطین اور فسلطینی کاز مسلمانوں میں ایک وحدت کی علامت ہے کیونکہ اس مقدس زمین پر قبضہ جمایا گیا ہے اور صھیونی رژیم نے فلسطین اور عرب و اسلامی دنیا کو ہدف قرار دیا ہے اور ہمیں اس محور کے گرد متحد ہونا چاہیے۔
انکا مزید کہنا تھا: مقاومت کے ساتھ لوگ ہیں اور علما اس کی حمایت کرتے ہیں اور مزاحمت پر تاکید علاقائی تبدیلیوں کا باعث بنے گی۔/
4175134