ایکنا نیوز- رہبر ویب سائٹ کے مطابق ایرانی با صلاحیت اور اعلیٰ علمی ماہرین نے امام خمینی (رہ) کے روضہ پر حاضری دیتے ہوئے رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای سے ملاقات کی۔
رہبر معظم انقلاب نے فرمایا کہ آج ملک کے اعلی دماغوں کو ایک نئی اٹھان کی ضرورت ہے، یہ اٹھان اور تحریک حکومت کے تعاون سے سرکاری اداروں میں نوجوان عہدیداروں کی موجودگی اور اعلی ذہین افراد کی کاوشوں سے انجام پانی چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ صیہونی حکومت کے جرائم جاری رہے تو مسلمانوں اور مزاحمتی قوتوں کو کوئی نہیں روک سکتا، غاصب صیہونی حکومت کا مواخذہ ہونا چاہیے۔
ہماری معلومات کے مطابق صیہونی حکومت کی گزشتہ ہفتے سے جاری جارحیت امریکیوں کے ایما پر روا رکھی جارہی ہے ۔ امریکہ حالیہ جرائم کا ذمہ دار ہے۔ فلسطینیوں پر بمباری فوری بند ہونی چاہئے۔ خدا نے علماء اور دانشمندوں (سائنسدانوں) سے عہد لیا ہے کہ وہ ظلم و ستم پر خاموشی اختیار نہیں کریں گے اور ردعمل کا اظہار کریں گے۔
آج غزہ کے معاملے میں یہ ردعمل ہم سب پر ہے۔ ہمیں ردعمل کا اظہار کرنا ہوگا۔
وہاں کوئی بھوکا ہے، کوئی بمباری کی زد میں ہے، سینکڑوں شہید کئے جا رہے ہیں۔
ایسے حالات میں ایک عالم اور اسکالر، چاہے وہ یونیورسٹی کا ہو یا حوزہ علمیہ کا اسے سچ جاننے کی کوشش کرنی چاہیے، سچ کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔ موجودہ صورت حال میں علماء اور دانشوروں کے لیے حالات سے لاتعلقی بالکل جائز نہیں۔
رھبر انقلاب کے خظاب سے قبل اعلی تعلیمی اداروں کے حکام نے علمی پیشرفت پر بریفنگ دی۔/