المعمدانی ہسپتال پر عالمی ردعمل

IQNA

المعمدانی ہسپتال پر عالمی ردعمل

5:39 - October 19, 2023
خبر کا کوڈ: 3515134
ایکنا تھران: غزہ میں ہسپتال کو اڑانے پر جسمیں سینکڑوں زخمی اور بیمار شہید کردیے گیے ہیں عالمی اعتراضات جاری ہیں۔

ایکنا نیوز- خبررساں ادارے فرانس 24 نیوز کے مطابق غزہ میں ہسپتال کو اڑانے پر عالمی سطح پر اعتراضات جاری ہیں جسمیں سینکڑوں بیمار اور زخمی شہید ہوگیے ہیں۔

فلسطین میں تین روزہ سوگ.

غزہ میں ہسپتال کو اڑانے کے واقعے کے بعد سے اہم اجلاس جو امان میں ہونا تھا اور اس میں امریکی صدر جوبائیڈن کے علاوہ مصری صدر، فلسطین کے محمود عباس اور اردن کے شاہ عبداللہ شریک ہونا تھا ملتوی کردیا گیا۔

 

 گوٹریس نے فوری جنگ بندی کا مطالبہ کردیا 

اقوام متحدہ کے جنرل سیکریٹری نے غزہ میں «فوری انسان دوستانہ» جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔

گوٹڑیس کا کہنا تھا: میں سینکڑوں فلسطینی کی ہلاکت پر شوک میں ہوں اور اس کی شدید مذمت کرتا ہوں۔

 

لبنان  میں مظاہرے

المعمدانی ہسپتال حملے پر بیروت میں امریکی سفارت خانے کے سامنے بہت بڑا مظاہرہ ہوا۔

 روس نے برازیل کی تجویز پر فوری سلامتی کونسل کے اجلاس بلانے کا مطالبہ کردیا.

فسلطینی گروپس نے «جھوٹ» اور«الزام تراشیوں» کو رد کرتے ہوئے اسرائیل کو حملے میں بررراہ راست ملوث قرار دیا۔

ہسپتال میں بم لگنے پرجو بایڈن کا اظھار افسوس!

بایڈن نے غزہ میں ہسپتال کی تباہی پر افسوس کا اظھار کیا.

جوبائیڈن جو دورہ اسرائیل کے دورے پر ہے انکا کہنا تھا کہ اس واقعے کے بعد میں نے فوری طور پر اسرائیل کے وزیراعظم اور اردن کے بادشاہ سے فون پر بات چیت کی.

انسانی حقوق تنظیم کے کمشنر نے بھی ہسپتال واقعے پر غم کا آظھار کرتے ہوئے اس کی مذمت کی ہے۔

عالمی ادارہ صحت نے ہسپتال پر حملے کی مذمت کی ہے جسمیں سینکڑوں فلسطینی شھید کردیے گیے ہیں۔

بچوں کی عالمی تنظیم یونیسیف نے بھی غزہ میں ہسپتال کو اڑانے کی مذمت کی ہے جسمیں کافی تعداد میں بچے شہید ہوگیے ہیں۔/

 

4176051

نظرات بینندگان
captcha