قرآن میں گناه کے مترادف دس الفاظ کی تشریح

IQNA

گناه‌شناسی/ 3

قرآن میں گناه کے مترادف دس الفاظ کی تشریح

7:20 - October 23, 2023
خبر کا کوڈ: 3515156
قرآن و پیغمبر صلى الله علیه وآله اور امامان علیهم السلام نے گناہ بارے مختلف الفاظ استعمال کیے ہیں جنمیں گناہوں کے مختلف پہلووں کو اجاگر کیا گیا ہے۔

ایکنا نیوز- قرآن مجید میں مختلف الفاظ جو گناہ بارے استعمال ہوئے ہیں:

1-ذنب ۲- معصیت ۳- اثم ۴- سیئه ۵- جرم ۶- حرام ۷- خطیئه‌ ۸- فسق ۹- فساد ۱۰- فجور ۱۱- منكر ۱۲- فاحشه ۱۳- خبث ۱۴- شر ۱۵- لمم ۱۶- وزر و ثقل ۱۷- حنث

ان الفاظ کی تشریح میں یوں کہا گیا ہے:

 ۱- ذنب، یعنی دم دار، کیونکہ ہر گناہ کا ایک نتیجہ نکلتا ہے جو دنیا یا آخرت میں بگھتنا پڑتا ہے یہ لفظ قرآن میں 35 بار آیا ہے۔

 ۲- معصیت، یعنی بغاوت و نافرمانی ہے یعنی انسان بندگی سے باہر نکلتا ہے یہ لفظ قرآن میں 33 بار آیا ہے۔

 ۳- اثم، کا مطلب سستى  اور کند روی  اور اجر سے محروم رہنا ہے کیونکہ گنہکار شخص درماندہ ہے اور خواہ مخواہ خود کو ہوشیار سمجھتا ہے یہ لفظ قرآن میں 48 بار آیا ہے۔

 ۴- سیئه، کا مطلب یا معنى برا کام ہے کیونکہ بدبختی کا باعث بنتا ہے،  «حسنه» جس کا معنی سعادت و خوشبختى ہے اسکا الٹ ہے؛ یہ لفظ قرآن میں ۱۶۵ بار آیا ہے.

 كلمه یا لفظ «سوء» اسی سے لیا گیا ہے جو قرآن میں ۴۴ بار آیا ہے.

 ۵- جُرم، کا معنى درخت سے پھل کا جدا ہونا ہے  جرائم بھی اسی سے لیا گیا ہے کیونکہ جرم ایسا عمل ہے جو انسان کو حقیقت اور سعادت سے جدا کرتا ہے یہ لفظ قرآن میں 61 بار آیا ہے۔

 ۶- حرام، یعنی ممنوع جیسے کہ احرام کا لباس ہے جس کو انسان حج و عمرے پر پہنتا ہے اور بعض کاموں سے دور رہنا پڑتا ہے اور ماہ حرام جسمیں جنگ حرام ہے یا مسجد الحرام جس کی خاص حرمت ہے جہاں مشرکین نہیں آسکتے، یہ لفظ قرآن میں 75 بار آیا ہے۔

 ۷- خطیئه، کا معنى غلطی سے گناه کرنا ہے اور کبھی بڑے گناہ کے معنی میں بھی آیا ہے، جیسے آیت ۸۱ سوره بقره اور آیت ۳۷ سوره الحاقه میں یہ آیا ہے.

یہ لفظ قرآن میں 22 بار آیا ہے۔

 ۸- فسق، کا مطلب و معنى کجھور کا گٹھلی سے نکلنا ہے اور گویا گنہکار دائرہ بندگی سے نکل جاتا ہے اور یہ لفظ قرآن میں 53 بار آیا ہے۔

 ۹- فساد، کا معنى  میانہ روی اور اعتدال پسندی سے نکلنا ہے جس کے نتیجے میں صلاحتیں تباہ ہوجاتی ہیں۔

 ۱۰- فجور، کا مطلب حیا کے پردے کا پھٹ جانا ہے جو رسوائی کا باعث بنتا ہے اور یہ لفظ قرآن میں چھ بار آیا ہے۔

 

  • کتاب «گناه‌شناسی» بقلم محسن قرائتی سے اقتباس
نظرات بینندگان
captcha