
ایکنا نیوز- عربی 21 نیوز کے مطابق اتوار کو پہلی بار پیرس میں ہزاروں فرنچ غزہ میں اسرائیلی حملوں کے خلاف سڑکوں پر نکل پڑے۔
مظاہرین نے پیرس کے سڑکوں پر اسرائیلی حملوں کی مذمت کی اور فلسطینیوں کے حق میں نعرے بازی کی۔
مظاہرین نے فلسطینیوں کی حمایت میں نعری بازی کے علاوہ اسرائیلی مظالم کی مذمت کی اور فلسطین کے پرچم اٹھا کر نعرے لگائے کہ : پیرس آپ کے ساتھ ہے"
پولیس کے مطابق 150000 ہزار کے لگ بھگ فرنچ شہری اس مظاہرے میں فلسطینیوں کی حمایت میں شامل تھے۔
قابل ذکر ہے کہ امریکہ کے شھر لاس انجلس اور واشنگٹن میں بھی غزہ کی حمایت میں امریکی بڑی تعداد میں مظاہروں میں شریک ہیں۔/
.
4177188