مصر؛ عالمی قرآنی مقابلوں کے رہنماوں کا میزبان

IQNA

مصر؛ عالمی قرآنی مقابلوں کے رہنماوں کا میزبان

4:58 - October 31, 2023
خبر کا کوڈ: 3515203
ایکنا قاہرہ: پورٹ سعید بین الاقوامی قرآنی مقابلوں کی کونسل کے مطابق بین الاقوامی مقابلوں کے رہنماوں کا پروگرام مصری دارالخلافے میں منعقد ہوگا۔

ایکنا نیوز- قاہرہ 24 نیوز کے مطابق پورٹ سعید قرآنی مقابلوں کے رہنماوں کے مطابق ساتویں بین الاقوامی حفظ مقابلوں کی تیاری جاری ہے۔

پورٹ سعید قرآنی مقابلوں کی سپریم کونسل نے اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان مقابلوں کے ساتھ بین الاقوامی مقابلوں کے رہنماوں کا اجلاس بھی منعقد ہوگا۔

ساتویں بین الاقوامی حفظ قران مقابلے اس بار معروف مصری قاری  شیخ شحات محمد أنور کے نام سے منسوب کیا گیا ہے۔

پورٹ سعید بین الاقوامی قرانی مابلوں کے ڈائریکٹرعادل مصیلحلی، کا کہنا تھا کہ پہلی بار عالمی قرآنی مقابلوں کے رہنماوں کا اجلاس ہوگا ۔

انکا کہنا تھا کہ عالمی رہنماوں کی آمد اور اجلاس ایک اہم قدم ہوگا جس کا مقصد بین الاقوامی مقابلوں میں کیفیت اور معیار کو یکساں بنانا ہے۔

مقابلوں کی کمیٹی کے مطابق اس سال مقابلے چھ فروری سے شروع ہوں گے اور مقابلے پورٹ سعید میں منعقد ہوں گے۔/

 

4178695

 

نظرات بینندگان
captcha