قرآن، كتاب تربیت

IQNA

راه رشد / 3

قرآن، كتاب تربیت

4:51 - November 07, 2023
خبر کا کوڈ: 3515239
ایکنا تھران: قرآن كریم، كتاب هدایت، نور، شفاء، رحمت، تذكّر، موعظه، بصیرت اور منشور زندگی ہے جس کی پیروی میں انسان دائمی سعادت کی طرف سفر کرسکتا ہے۔

ایکنا نیوز- «یا ایها الناس قد جاءتكم موعظة من ربكم و شفاء لما فى الصدور و هدى و رحمة للمؤمنین»( یونس، ۵۷) علاّمه طباطبایى‌قدس فرماتے ہیں: اگر قرآن کی ان چار صفات کو جو اس آیت میں موجود ہے درست دیکھا جائے تو وہ قرآن کی تمام خوبصورتی و کمال کو بیان کرتا ہے۔ قرآن لوگوں کی ہمت و کمال میں  اثر کرتا ہے اور انکو پاکیزگی کی طرف متوجہ کرتا ہے۔ اس میں انسان کے کمال و تربیت کے چار مراحل کو بیان کیا گیا ہے:

 

.

 ۱) موعظه و نصیحت.

 ۲)  روح کی پاکیزگی اور اخلاقی رذائل سے دور کرنا.

 ۳) هدایت؛  جو پاکیزگی کے بعد انجام پاتا ہے تاکہ وہ کمال کی طرف جاسکے۔

۴)  انسان کورحمت و نعمت پروردگار تک پہنچانے کی شایستگی عطا کرنا.

ان میں سے ہر ایک مرحلہ دوسرے کے بعد قرار پاتا ہے جو قرآن کی پیروی میں حاصل ہوتا ہے۔

 

قرآن كریم کو نصیحت کرتا ہے اور گناہوں سے پاک کراتا ہے اور قرآن ہی خدا کی نعمت کو فرد اور جامعہ پر نازل کراتا ہے۔

حضرت على‌علیه السلام فرماتے ہیں: «فاستشفوه من ادوائكم و استعینوا به على لآوائكم فان فیه شفاء من اكبر الداء و هو الكفر والنفاق و الغى و الضلال»

 

قرآن سے اپنی بیماریوں کے لیے شفا حاصل کرو اور اپنی مشکلات کے لیے مدد لو کیونکہ قرآن شفا ہے دردوں کے لیے  اور وہ درد کفر و گمراہی ہے۔/

 

 

  • کتاب «راه رشد»، مصنف محسن قرائتی سے اقتباس
نظرات بینندگان
captcha