ایکنا نیوز- خمس بارے امور کو درج ذیل انداز میں دیکھا جاسکتا ہے۔
۱- نسل پاك
روایات میں ہم پڑھتے ہیں: «لتطیب ولادتهم» خس کی ادائیگی مال کو صاف کرتی ہے پاک مال سے پاک نسل پیدا ہوتی ہے۔
۲- دین کی مضبوطی
امام رضاعلیه السلام فرماتے ہیں: «الخمس عوننا على دیننا» خمس، ہم اہل بیت کا حق اور مکتب کی مضبوطی کا باعث ہے۔
۳- وفا کی نشانی
بعض روایات میں پڑھتے ہیں: «المسلم من یفى اللّه بما عهد الیه و لیس المسلم من اجاب باللسان و خالف بالقلب»،
حقیقی مسلمان وہ ہے جو خدا سے کیے وعدوں پر وفادار رہے اور جو زبان سے مثبت جواب اور دل میں منفی انداز میں سوچتا ہے وہ درست مسلمان نہیں ہے۔
۴- دوستوں کی مدد
۵ - مال کی پاکیزگی
امام صادق علیه السلام فرماتے ہیں: میں تمھارے مال لینے کی وجہ بتاتا ہوں کہ میرا مقصد یہ ہے کہ تمارے درہم لیکر تمھیں پاکیزہ کروں. «ما ارید بذلك الا ان تطهروا»
۶- مال کا پاک و گوارا ہونا
۷- حفظ آبرو مخالفین کے مقابل
۸ - خاندان رسالت سے فقر دور کرنا
امام كاظم علیه السلام فرماتے ہیں :خمس کی ادائیگی معاشرے میں خاندارن رسالت والوں سے فقر دور کرتا ہے. «و جعل للفقراء قرابة الرسول نصف الخمس فاغناهم به عن صدقات الناس...»
۹- كفّاره گناهان اور ذخیره قیامت
امام رضا علیه السلام فرماتے ہیں: مال سے خمس نکالنا گناہوں کی بخشش اور قیامت کا زخیرہ ہے. «فان اخراجه... تمحیص ذنوبكم و ما تمهدون لانفسكم لیوم فاقتكم»
۱۰- ضمانت بهشت
ایک شخص امام باقر علیه السلام کے پاس آکر خمس نکالتا ہے تو امام فرماتے ہیں: مجھ پر اور میرے بات پر لازم ہے کہ جنت میں تمھارا ضامن بنیں. «ضمنت لك علىّ و على ابى الجنّة»
۱۱- شمول دعائے امام
۱۲- كنجی رزق
۱۳- سرمایے میں نظم و حساب
جو مال میں سے خمس نکالتا ہے وہ در اصل حساب و کتاب کرنے والا ہوتا ہے۔
۱۴- عنایات خاص
جو خمس دیتا ہے وہ رسول خدا کا حصہ، خدا کا حصہ، اہل بیت کا حصہ ادا کرتا ہے اور خدا کی عنایات میں شامل ہوتا ہے۔
قرآن میں ہم پڑھتے ہیں: «فاذكرونى اذكركم»( بقره، ۱۵۲) مجھے یاد کرو میں تمھیں یاد کرونگا.
یا پڑھتے ہیں: «ان احسنتم احسنتم لانفسكم»( بقره، ۱۵۲) اگر خوبى كرو اپنے لیے کرتے ہو.
جی ہاں جو خمس دیتا ہے وہ خدا اور اسکے رسول اور امام کا حق دیتا ہے اور خدا کی رحمت و احسان کا حقدار قرار پاتا ہے اور اس نے مکتب کی بھی حمایت کی ہے۔/