ایکنا نیوز کی رپورٹ کے مطابق اکیسویں بین الاقوامی قرآنی مقابلے جو ماسکو شھر کی جامع مسجد میں منعقد ہوئے اس میں حفظ کے مقابلے منعقد ہویے۔
مذکور قرآنی مقابلے روس کی مفتی کونسل اور امارات کی «محمد بن زاید» آرٹ کالج کے تعاون سے منعقد کیے گیے تھے۔
مذکورہ مقابلوں کی اختتامی تقریب جمعہ کو منعقد کی گیی جسمیں روس، ایران اور انڈیا کے حفاظ نے اول تا سوم پوزیشن حاصل کی۔
اختتامی تقریب میں بعض وزراء، علما ، مفتی اور مختلف ممالک قطر، امارات، سعودی عرب کے مختلف اداروں کے اعلی اہلکار موجود تھے جب کہ مقابلوں میں 35 ممالک کے نمایندے شریک تھے۔
۔
قابل ذکر ہے کہ ان مقابلوں کا آخری انعقاد دو سال قبل ہے جب کہ کورونا کی وجہ سے گذشتہ سال مقابلے منعقد نہ ہوئے تھے۔/
4181006