ایکنا نیوز- فلسطینی میڈٰیا کے مطابق ، یوسف ایاد الدجنی، حافظ قرآن، قاری اور جوان امام جماعت صہیونی بم باری میں شہید ہوچکا ہے جس کی کافی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہے اور جس کے اخلاق اور شخصیت کے کافی لوگ گن گاتے ہیں۔
الدجنی شہادت کے وقت میڈیکل سال چہارم کے طالب علم تھے اور وہ منتخب حفاظ میں شامل تھے جو گذشتہ روز صہیونی بم باری میں شہید ہوا ہے۔
ہیشٹیگ «وہ ایک شخص نہ تھا» سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکا ہے جسمیں اس جوان کی سیرت اور شخصیت کا اجاگر کیا جارہا ہے۔
صھہونیوں کی جانب سے زمینی، سمندری اور ہوائی ہر طرف سے حملے جاری ہیں اور اب تک چالیس ہزار فلسطینی شہید و زخمی ہوچکے ہیں، اس جنگ اور حملے میں صہیونی تاریخ کی بدترین داستان رقم کررہے ہیں۔/
4181991