مسجدالحرام میں ماسک کی واپسی

IQNA

مسجدالحرام میں ماسک کی واپسی

5:37 - November 20, 2023
خبر کا کوڈ: 3515316
ایکنا ریاض: سعودی اعلی حکام کی سفارش پر زائرین کی صحت کے لیے مسجدالحرام میں ماسک کو ضروری قرار دیا گیا ہے۔

ایکنا نیوز- خبررساں ادارے امارت مکه، کے مطابق اعلی سیکورٹی اداروں کی تاکید اور فیصلے کے مطابق ایکس میڈیا پر ماسک ضروری قرار دینے کی خبر آئی ہے۔

سعودی وزارت صحت کے مطابق نیے حکمنامے میں تاکید کی گیی ہے کہ ماسک اور وہ بھی مناسب معیاری کوالٹی کے ساتھ مسجد الحرام میں ضروری قرار دیا جارہا ہے۔

 

امارات مکہ نیوز کے مطابق ایک میڈیا پر اس حوالے سے کہا گیا ہے کہ مسجد الحرام میں عمرہ حج اور زیارات پر ماسک کو ضروری قرار دینے کی وجہ زائرین کو بیماریوں سے بچانا ہے۔

 

قابل ذکر ہے کہ ایک مہینے قبل بائیس اکتوبر کو کہا گیا تھا کہ مسجدالحرام میں ماسک لگا کر زائرین کو آنے کی تاکید کی جائے اور اب اس کو ضروری قرار دیا گیا ہے۔

انفلونزا اور دیگر وائرس کی پھیلاو کے پیش نظر سعودی وزارت صحت اور دیگر اداروں کا کہنا ہے کہ مسجد الحرام اور مسجد النبی میں رش ہونے کے پیش نظر ماسک ضروری ہے اور لگتا ہے کہ ان وایرسوں کے خاتمے تک یہ حکمنامہ لازم العمل رہے گا۔/

 

4182758

نظرات بینندگان
captcha