غزہ میں بچے مدد کیلئے پاکستان کی طرف دیکھ رہے ہیں، سراج الحق

IQNA

غزہ میں بچے مدد کیلئے پاکستان کی طرف دیکھ رہے ہیں، سراج الحق

13:25 - November 26, 2023
خبر کا کوڈ: 3515355
ایکنا اسلام آباد: کوٹ موڑ میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے اسلامی ممالک سے جہاد کا مطالبہ کردیا۔

ایکنا انٹرنیشنل ڈیسک کے مطابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کا کہنا ہے کہ غزہ میں بچے پاکستان میں اپنے مسلمان بھائیوں اور بہنوں کی مدد کے منتظر ہیں۔

 

ریلی سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ ہم ایک باعزت زندگی گزارنا چاہتے ہیں اور فلسطینی کاز کے لیے اپنی جان قربان کرنے کے لیے تیار ہیں۔

 

سراج الحق نے کہا کہ میں نے ایران اور ترکی سے کہا ہے کہ یا تو آپ آگے بڑھیں اور لڑیں یا مجھے آگے بڑھنے کا راستہ بتائیں کیونکہ میرے پیچھے ایک بہادر قوم کھڑی ہے۔

انہوں نے مزید کہا گر ہم نے اپنے فلسطینی بھائیوں کو نہ بچایا تو ہمارے لیے جنت کے دروازے نہیں کھلیں گے۔

نظرات بینندگان
captcha