غزہ میں جنگ نہیں قتل عام ہو رہا ہے، برازیلین صدر

IQNA

غزہ میں جنگ نہیں قتل عام ہو رہا ہے، برازیلین صدر

18:55 - December 02, 2023
خبر کا کوڈ: 3515400
ایکنا قدس: غزہ پر عدم توجہ بچوں کے قتل کی ’منظوری‘ دینے کے مترادف ہے، یونیسیف

ایکنا انٹرنیشنل ڈیسک کے مطابق برازیل کے صدر لوئز اناشیو لولا ڈی سلوا نے غزہ پر اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ روایتی جنگ نہیں بلکہ قتل عام ہے۔

انہوں نے کہا کہ غزہ کے علاقے میں اسرائیل کی بمباری اقوام متحدہ اور عالمی رہنماؤں کی ناکامی ہے۔

یونیسیف نے اسرائیل اور حماس کے درمیان ایک ہفتے کی عارضی جنگ بندی کے خاتمے کے بعد عدم فعالیت کو بچوں کے قتل کی منظوری دینے کے مترادف قرار دیتے ہوئے غزہ میں پائیدار جنگ بندی کے نفاذ کی اپیل کی۔

رائٹرز کی خبروں کے مطابق یونیسیف کے ترجمان نے غزہ سے ویڈیو لنک کے ذریعے صحافیوں سے گفتگو کرتے بتایا کہ پائیدار جنگ بندی پر عمل درآمد ہونا چاہیے، اس سلسلے میں عدم فعالیت بچوں کے قتل کی منظوری ہے۔

 

سربراہ اقوام متحدہ نے غزہ میں جنگ کے دوبارہ آغاز پر ’سخت افسوس‘ کا اظہار کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ مجھے سخت افسوس ہے کہ غزہ میں فوجی آپریشن دوبارہ شروع ہو گیا ہے، مجھے اب بھی امید ہے کہ جنگ بندی کی تجدید ممکن ہوہے۔

ٹیگس: یونیسف ، غزہ ، بچے ، جنگ
نظرات بینندگان
captcha