ایکنا نیوز- افغان نیوز صدای افغان(آوا)، کے مطابق ہرات کے نائب گورنر نے اس صوبے میں دو شیعہ علماء کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس دہشت گردانہ حملے کے مرتکب افراد کو جلد گرفتار کیا جائے گا۔
ہرات کے گورنر سے ملاقات میں متعدد شیعہ عمائدین اور علمائے کرام نے ہرات کے المہدی جبریل قصبے میں اس صوبے کی شیعہ علماء کونسل کے دو اراکین کی شہادت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان کے دشمنوں کی کوشش ہے کہ شیعہ اور سنی عمائدین کو ختم کر کے لوگوں کے درمیان پھوٹ ڈالی جائے اور تفرقہ پیدا کیا جائے۔
انہوں نے مذکورہ علما کے قاتلوں کی جلد گرفتاری پر تاکید کرتے ہویے کہا کہ اس طرح کے واقعات کی اجازت نہیں دی جائے گی جس سے ملک میں بد امنی ہو۔/
4185305