بحرینی عوام فلسطین کاز سے وابستہ ہے

IQNA

رہنما جمعیت الوفاق:

بحرینی عوام فلسطین کاز سے وابستہ ہے

5:50 - December 13, 2023
خبر کا کوڈ: 3515480
ایکنا: جمعیت الوفاق بحرین کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری نے کہا ہے کہ بحرینی عوام فلسطینی کاز کے دفاع میں کھڑے ہیں۔

ایکنا نیوز- خبررساں ادارے مرآة البحرین کے مطابق جمعیت الوفاق کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری، شیخ حسین الدیهی، نے

بحرین میں انسانی حقوق کی پامالی کی نشست سے خطاب میں کہا: حکومت ہر بہانے سے سیاسی انتقام کے درپے ہے اور اس سے استفادے کی کوشش کرتی ہے۔

 

شیخ الدیهی نے سال 2022 میں انسانی حقوق پامالی کی رپورٹ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: بحرین میں سیاسی تشدد کی کوئی حد نہیں۔

انکا کہنا تھا: ایک ہزار سات سو یورش، سو گرفتاریاں، اکتالیس تشدد اور ڈھائی سو بد رفتاری کے واقعات درج ہوچکے ہیں اور ہر انسانی کرامت کے بحران سے دوچار ہیں۔

 

جمعیت الوفاق البحرین کے رہنما کے مطابق فلسطین میں بدترین صورتحال جاری ہے اور بربریت کے ساتھ  لوگوں کا قتل عام جاری ہے مگر افسوس کے انسانی حقوق کے دعویدار اس معاملے میں بچوں کے قاتل رژیم کے دفاع میں کھڑے ہیں اور الٹا اپنے دفاع میں لڑنے والے فلسطینیوں کو دہشت گرد پیش کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

 

شیخ الدیهی کا کہنا تھا: ہماری قوم فلسطین کے دفاع میں کھڑی ہے اگرچہ ہمارے رژیم غاصب صہیونیوں سے درپردہ معاونت کررہا ہے جو کسی صورت ہمارے عوام کی نمایندہ نہیں۔/

 

4187358

نظرات بینندگان
captcha