بل گیٹس: ابھی تک طالب علم ہوں جو قرآن و انجیل سیکھ رہا ہے

IQNA

بل گیٹس: ابھی تک طالب علم ہوں جو قرآن و انجیل سیکھ رہا ہے

5:31 - December 16, 2023
خبر کا کوڈ: 3515493
ایکنا: مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس نے گفتگو میں کہا کہ وہ طالب ہے جو اب بھی قرآن اور انجیل سیکھ رہا ہے۔

ایکنا نیوز- عربی 21 نیوز کے مطابق امریکن کھرب پتی اور سافٹ وئیر کمپنی کے بانی نے " ای بی ٹاک" میں گفتگو میں کہا کہ میں ابھی تک طالب علم ہوں اور آن لائن قرآنم تاریخ اور انجیل سیکھ رہا ہوں

انہوں نے فلاحی کاموں کی تاکید کرتے ہوئے ماحولیات اور صحت کے أمور کو اہم قرار دیا اور غریب ممالک کے بچوں کے لیے ویکسین بھی گفتگو کی۔

بل گیٹس نے اپنی زندگی کے تجربوں کے حوالے سے کہا کہ بچوں کی ویکسین، ماحولیات اور تعلیم اہم چیزیں ہیں۔

 

بل گیٹس کا کہنا تھا کہ مائیکروسوفٹ کمپنی کو ایجاد کرنے کے بعد انہوں نے بچوں کی جان بچانے اور فلاحی کاموں پر توجہ دی اور بالخصوص جب ماحولیات فقر پر اثر انداز ہورہے ہیں۔

اماراتی اینکر انس بوخش کا کہنا تھا کہ بل گیٹس سالانہ پچاس کتابوں کا مطالعہ کرتا ہے اور بل گیٹس نے بھی دلچسپ کتابوں کی طرف اشارہ کیا۔

اس ملاقات میں کھرب پتی امریکی نے اپنی والدہ کے حوالے سے کہا کہ وہ بہت فلاحی کاموں کی حامی تھی۔

انکا کہنا تھا: میرے والدین اجتماعی کاموں کے شوقین تھے اور انکی وجہ سے مجھے سیاسی مسائل پر شوق ہوا اور جب میں سرمایہ دار ہوا تو انہوں نے کہا کہ اب ذمہ داریوں کو ادا کرنے کا وقت آن پہنچا ہے۔

 

بل گیٹس نے ڈیولپمنٹ اور ترقی پر تاکید کرتے ہوئے کہا تاہم درپیش چینلجیز کو بھی اہم قرار دیا۔

انہوں نے ویکسین پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ پوری دنیا میں بچوں کو ویکسین دینا ضروری ہے۔

انکا کہنا تھا کہ کرونا کے بعد دنیا میں اس کی اہمیت اور واضح ہوجاتی ہے۔/

 

4188023

نظرات بینندگان
captcha