شام میں کرسمس کی تقریبات غزہ کی وجہ سے معطل

IQNA

شام میں کرسمس کی تقریبات غزہ کی وجہ سے معطل

6:12 - December 25, 2023
خبر کا کوڈ: 3515555
ایکنا: شام کے مسیحی گروہوں نے اعلان کیا ہے کہ غزہ سے یکجہتی کے لیے کرسمس پر تقریبات منعقد نہیں ہوں گی۔

ایکنا نیوز-  فرانس 24 نیوز کے مطابق شمالی شام کے شہر عزیزیہ کا مرکزی علاقہ عام طور پر ہر سال کرسمس کے دوران ایک مصروف جشن اور ایک بڑا کرسمس ٹری کا مقام ہوتا ہے۔

لیکن اس سال، مرکزی چوک تقریباً خالی ہے، جہاں کرسمس کی کوئی سجاوٹ نظر نہیں آ رہی ہے۔

حلب کے سیریاک کیتھولک آرچ بشپ مور ڈیونیسیس انٹوئن شاہدہ نے اے ایف پی کو بتایا: "یسوع مسیح کی جائے پیدائش فلسطین میں لوگ مشکلات کا شکار ہیں۔"

 

انہوں نے مزید کہا: شام میں، ہم نے غزہ میں اسرائیلی جرائم کے متاثرین کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے اپنے گرجا گھروں میں تمام تقریبات اور سرکاری تقریبات منسوخ کر دی ہیں۔

سریاک کیتھولک چرچ واحد شامی چرچ نہیں ہے جس نے غزہ کے لوگوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ شام میں تین اہم گرجا گھروں کے رہنما؛ یونانی آرتھوڈوکس، سیریاک آرتھوڈوکس اور یونانی کیتھولک نے اعلان کیا کہ وہ کرسمس کی تقریبات منسوخ کر دیں گے اور اسے مذہبی تقریبات تک محدود رکھیں گے۔

 

ایک مشترکہ بیان میں، تینوں گرجا گھروں نے کہا: "موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے، خاص طور پر غزہ میں، چرچ کے بشپ کرسمس اور نئے سال کی  تقریبات  وجشن کا انعقاد نہ کرنے پر معذرت خواہ ہیں۔"

2011 میں شام کی خانہ جنگی شروع ہونے سے قبل اس ملک میں 12 لاکھ سے زائد عیسائی آباد تھے لیکن ان میں سے ایک بڑی تعداد خانہ جنگی کے آغاز کے بعد سے شام سے ہجرت کر چکی ہے۔

تنازعہ نے کرسمس کی تقریبات کو کم کر دیا ہے، لیکن حالیہ برسوں میں جب سرکاری افواج نے ملک کے بڑے علاقوں پر دوبارہ کنٹرول حاصل کر لیا ہے تو تقریبات میں تیزی آئی ہے۔

 

دمشق میں رہنے والی 66 سالہ مسیحی راہیل حداد نے کہا کہ وہ دو ماہ سے زائد عرصے سے اپنے فون پر غزہ میں ہونے والی تباہی کی خبروں پر کو فالو کررہی تھی اور کرسمس ٹری کو سجانے کی کوئی خواہش نہیں رکھتی ہے۔

غزہ کے عوام کے خلاف اسرائیل کی جنگ میں اب تک 20 ہزار سے زائد افراد جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے ہیں اپنی جانیں گنوا چکے ہیں اور دسیوں ہزار زخمی ہو چکے ہیں۔ غزہ پر اسرائیل کے حملے نے لاکھوں فلسطینیوں کو بے گھربھی کر دیا ہے۔

 

4189596

نظرات بینندگان
captcha